اب موبائل فون نمبر میں 10 کی جگہ ہوں گے 11 ہندسے

ٹرائی کے مطابق 10 ہندسوں والے موبائل نمبر کو 11 ہندسوں والے موبائل نمبر سے بدلنے پر ملک میں زیادہ نمبر دستیاب کرائے جا سکتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اس وقت ہمارے موبائل نمبر میں 10 ہندسے ہوتے ہیں، لیکن یہ اب 11 ہندسوں پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ ٹیلی کام ریگولیٹری آف انڈیا (ٹرائی) نے 11 ہندسوں کے موبائل نمبر کو استعمال کرنے کی تجویز جاری کی ہے۔ ٹرائی کے مطابق 10 ہندسوں والے موبائل نمبر کو 11 ہندسوں والے موبائل نمبر سے بدلنے پر ملک میں زیادہ نمبر دستیاب کرائے جا سکتے ہیں۔ اگر ٹرائی کی یہ سفارشات نافذ ہو جاتی ہیں تو تقریباً 10 ارب موبائل نمبر اس سے متاثر ہوں گے۔

ٹرائی نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ لینڈ لائن سے موبائل پر کال کرنے کے لیے موبائل نمبر کے پہلے صفر لگانا ضروری کیا جانا چاہیے۔ ابھی فکسڈ لائن سے بغیر صفر لگائے بھی موبائل پر کال کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ٹرائی نے ایک نیا نیشنل نمبرنگ پلان کا بھی مشورہ دیا ہے جسے جلد دستیاب کرانا ہے۔ ساتھ ہی ٹرائی نے ڈانگلس کے لیے استعمال ہونے والے موبائل نمبر کو 10 ہندسوں سے بڑھا کر 13 ہندسوں کا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یعنی اب جلد ہی آپ کا 10 ہندسوں کا موبائل نمبر 11 ہندسوں کا ہونے والا ہے۔


دوسری طرف ٹرائی نے ملک میں کم براڈ بینڈ کے لیے ٹیلی مواصلات محکمہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ اس کے رویے کے خلاف پی ایم او کو خط بھی لکھا گیا ہے۔ اس میں یہ کہا گیا ہے کہ براڈ بینڈ کی تعداد بڑھانے کی سفارش کو ٹیلی مواصلات محکمہ نظر انداز کر رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔