کھڑکیاں کھلی رکھ کر بھی حاصل کریں مچھروں سے آزادی! ہائی کیئر کمپنی نے پیش کیا ہندوستان کا پہلا ’آٹو ڈسپنسر‘

سومیت نادگیر نے کہا کہ ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریاں سال بہ سال خطرناک حد تک بڑھ رہی ہیں۔ ہائی کیئر کو مچھروں پر قابو پانے کا ایک جدید حل متعارف کرانے پر ہمیں فخر ہے۔

ہائی کیئر مچھر کنٹرول ڈسپنسر / علامتی تصویر
ہائی کیئر مچھر کنٹرول ڈسپنسر / علامتی تصویر
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستان میں مانسون کی آمد کے ساتھ ہی مچھروں کی افزائش شروع ہو جاتی ہے جس کے باعث ڈینگو کے کیسوں میں دوگنا اضافہ دیکھنے میں آتا ہے اور یہ ہمارے لیے تشویش کی بات ہے۔ خیال رہے کہ جراثیم سے پیدا ہونے والی بیماریاں سبھی متعدی بیماریوں سے 17 فیصد سے زائد ہوتی ہیں، نیز یہ گھر کے اندر اور باہر صحت سے متعلق زیادہ خدشات کا باعث بن رہی ہیں۔ اسی کے پیش نظر معروف پیسٹ سلوشنز برینڈ ’ہائی کیئر‘ نے ہندوستان کا پہلا مچھروں کو بھگانے والا آٹو ڈسپنسر ’آٹو موس‘ پیش کیا ہے۔

اس سلسلے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ہائی کیئر سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سومیت نادگیر نے کہا کہ ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریاں سال بہ سال خطرناک حد تک بڑھ رہی ہیں۔ ہائی کیئر کو مچھروں پر قابو پانے کا ایک جدید حل متعارف کرانے پر ہمیں فخر ہے جس میں بہت کم کیمیکل کا استعمال کر کے صارفین کو زیادہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اسے انفرادی گھروں، سوسائٹی لابی، انڈور پلے ایریاز، سوسائٹی جم سیکشن، کلب ہاؤسز وغیرہ میں نصب کیا جا سکتا ہے۔ آپ اسے صرف ایک بار سیٹ کریں اور یہ آپ کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھے گا۔ اب یہ بغیر کسی پریشانی کے مچھروں سے چھٹکارا پانے کے لیے ایک ناقابل فہم منصوبہ ہے۔ آٹوموس اسٹارٹر پکس اب 1399روپے میں دستیاب ہے، جو ایک سنگل ڈسپنسر، ریفِل (90 ایم ایل) اور 2 بیٹریوں کے ساتھ آتا ہے جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آپ کا گھر 90 دنوں تک مچھروں سے محفوظ ہے۔

سومیت نے مزید کہا کہ ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیس کے ساتھ ہم لوگوں کو آگاہ کرنا چاہیں گے کہ بند کھڑکیوں کی فکر کیے بغیر مچھروں پر آسانی سے قابو پایا جا سکتا ہے۔ ہائی کیئر کا خودکار مچھر بھگانے والا ڈسپنسر آپ کے خاندان کو ڈینگی، ملیریا، زیکا اور چکن گنیا پھیلانے والوں سے محض 5 روپے فی دن کی لاگت سے بچا سکتا ہے۔ اب ہائی کیئر کے آٹوموس موسکیٹو ڈسپنسر کے ساتھ اپنی کھڑکیاں چوبیس گھنٹے کھلی رکھیں اور بیماری پیدا کرنے والے مچھروں سے محفوظ رہیں۔ آٹوموس موسکیٹو ڈسپنسر کنٹرول نہ صرف آپ کو مچھروں سے بچا سکتا ہے بلکہ آپ کو دن بھر پریشان کرنے والی گھریلو مکھیوں سے نجات دلانے میں بھی معاون ہے اور بچوں، بزرگوں اور پالتو جانوروں کے لیے صد فی صد محفوظ ہے۔


خیال رہے کہ ہائی کیئر ہندوستان کا سرکردہ ڈیجیٹل اور ذمہ دار گھریلو حفظان صحت اور پیسٹ کنٹرول برانڈ ہے۔ ایک اندازہ کے مطابق 1993 سے ہائی کیئر نے کاکروچ، بیڈ بگ، مچھر، ووڈ بورر، دیمک، پرندوں کے گھونسلے سے تحفظ، صفائی اور جراثیم کشی جیسی خدمات فراہم کرکے کامیابی سے 10 لاکھ سے زیادہ گھروں میں اپنی خدمات فراہم کی ہیں۔ ہمارے کچھ قابل ذکر صارفین میں ایئرپورٹ، امیزون، آئی سی آئی سی آئی، کلاؤڈ بینک، نائن اور مہندرا وغیرہ شامل ہیں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔