بی ایس پی کی پہلی فہرست جاری، دانش علی کو امروہہ سے ملا ٹکٹ

یو پی کی 80 سیٹوں میں سے بی ایس پی 38 اور ایس پی 37 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی جبکہ تین سیٹیں آر ایل ڈی کے لیے چھوڑی گئی ہیں۔ امیٹھی اور رائے بریلی سیٹ سے یہ اتحاد امیدوار کھڑا نہیں کرے گا۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی
بی ایس پی سپریمو مایاوتی
user

یو این آئی

لکھنؤ: سترہویں لوک سبھا کے الیکشن کے لیے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) نے جمعرات کو اپنے 11 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی جس میں حال ہی میں جنتا دل (سیکولر) (جے ڈی ایس) چھوڑکر بی ایس پی میں شامل ہونے والے کنور دانش علی کو امروہہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ بی ایس پی اور سماجوادی پارٹی (ایس پی) اترپردیش میں لوک سبھا کا الیکشن مل کر لڑرہے ہیں۔ اترپردیش کی 80 سیٹوں میں سے بی ایس پی 38 اور ایس پی 37 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی جبکہ تین سیٹیں راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے لیے چھوڑی گئی ہیں۔ امیٹھی اور رائے بریلی سیٹ سے ایس پی۔بی ایس پی اتحاد امیدوار کھڑا نہیں کرے گا۔ امیٹھی سے کانگریس کے صدر راہل گاندھی اور رائے بریلی سے سونیاگاندھی کانگریس کی امیدوار ہیں۔

بی ایس پی کے جنرل سکریٹری میوالال گوتم نے فہرست جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی نے اترپردیش سے 11 امیدواروں کے نام طے کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کنور دانش علی کو امروہہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ سہارنپور سے حاجی فضل الرحمن اور گوتم بدھ نگر سے ستبیر ناگر بی ایس پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ پارٹی امیدواروں کے نام اور پارلیمانی حلقے اس طرح سے ہیں....

پارلیمانی حلقہ.................... امیدوار

سہارنپور........................ حاجی فضل الرحمن

نگینہ(محفوظ)....................گریش چندر

امروہہ.........................کنور دانش علی

میرٹھ.........................حاجی محمد یعقوب

گوتم بدھ نگر....................ستبیر ناگر

بلند شہر(محفوظ)................یوگیش ورما

علی گڑھ.......................اجیت بلیان

آگرہ(محفوظ)..................منوج کمار سونی

فتح پور سیکری..................راجویر سنگھ

آنولہ.........................محترمہ روچی ویرا

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔