راجستھان میں وزراء کے محکموں کی تقسیم، اشوک گہلوت کے پاس 9 وزارتوں کی ذمہ داری

کل دیر رات تقریباً 2.15 بجے وزراء کے محکموں کی فہرست جاری کی گئی جس کے مطابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ کو پی ڈبلیو ڈی، دیہی ترقی پنچایتی راج، سائنس ٹیکنالوجی اور شماریات کے شعبے دیئے گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان میں کانگریس حکومت کے وزراء کے محکموں کی تقسیم کامعاملہ حل ہوگیا ہے اور وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اپنے پاس اہم محکمہ خزانہ اور داخلہ رکھے ہیں ۔

کل دیر رات تقریباً2.15 بجے وزراء کے محکموں کی فہرست جاری کی گئی جس کے مطابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ کو پی ڈبلیو ڈی، دیہی ترقی پنچایتی راج، سائنس ٹیکنالوجی اور شماریات کے شعبے دیئے گئے ہیں۔

کابینہ وزراء میں بی ڈی کلا كو توانائی، پبلک ہیلتھ، انجینئرنگ، زمینی پانی کے محکمہ دیئے گئے ہیں۔شانتی کمار دھاریوال کوشہری ترقیات اور ہاؤسنگ وغیرہ کے محکمہ دیئے گئے ہیں۔ پرسادی لال کو صنعت و انٹر پرائزیزاور ماسٹر بھنور لال میگھوال کو سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے محکمہ دیئے گئے ہیں۔ لال چند کٹاریا کو زراعت، مویشی پروری ، رگھو شرما کو طبی اور صحت، آیور ویدک اور ہندوستانی طبی اور پرمود بھایا کو کانکنی کامحکمہ دیا گیا ہے۔

وشویندر سنگھ کو سیاحت، اور ہریش چودھری کو رینونیو، رمیش چند مینا کو فوڈ اینڈ سول سپلائی، ادے لال آنجنا کو کوآپریٹیو، اندرا گاندھی نہر پروجیکٹ اور پرتاپ سنگھ كھاچرياواس کو نقل و حمل کے سیکشن دیئے گئے ہیں جبکہ صالح محمد کو اقلیتی امور کا محکمہ دیاگیا ہے۔ریاستی درجہ کے وزرا میں گووند سنگھ ڈوٹاسرا کو ایجوکیشن- پرائمری اور ثانوی تعلیم (آزادانہ چارج)، سیاحت، اور ممتا بھوپیش کوخواتین و اطفال ترقیات (آزادانہ چارج)، محکمہ دیئے گئے ہیں۔ ارجن سنگھ بامنيا کو قبائل اور علاقائی ترقیات (آزاد چارج)، بھنور سنگھ بھاٹی کو ہائر ایجوکیشن (آزاد چارج) کےمحکمہ دیئے ہیں ۔سکھ رام بشنوئی کو محکمہ جنگلات (آزادانہ چارج)، محکمہ ماحولیات (آزاد چارج)، اور اشوک چاندنا کو نوجوان معاملے-کھیل (آزادانہ چارج) فوجی بہبود محکمہ دیئے گئے ہیں. ٹيكارام جولی کو لیبر کے سیکشن (آزاد چارج) کامحکمہ دیا گیا ہے۔

بھجن لال جاٹو کو داخلی سلامتی ، شہری دفاع (آزادانہ چارج) اور راجندر سنگھ یادو کو ’آيوجنا جن شکتی‘ (آزادانہ چارج)، اور ڈاکٹر سبھاش گرگ کو تکنیکی ایجوکیشن (آزادانہ چارج) سنسکرت (آزادانہ چارج)، کی وزارت دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔