جی سی مُرمو جموں و کشمیر، آر کے ماتھر لداخ کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر مقرر

ہندوستانی انتظامی خدمات (آئی اے ایس) کے سینیئر افسر گریش چندر مُرموکو مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر اور سینیئر افسر رادھا کرشن ماتھر کو لداخ کا پہلا لیفٹینٹ گورنر (ایل جی) کا مقررکیا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستانی انتظامی خدمات (آئی اے ایس) کے سینیئر افسر گریش چندر مُرموکو مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر اور سینیئر افسر رادھا کرشن ماتھر کو لداخ کا پہلا لیفٹینٹ گورنر (ایل جی) کا مقررکیا گیا ہے۔

راشٹر پتی بھون کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر رام ناتھ کووند نے گجرات کیڈر کے 1985 بیچ کے آئی اے ایس افسر مُرمو کو جموں وکشمیر اور تریپورہ کیڈر کے 1977 بیچ کے آئی اے ایس افسر ماتھر کو لداخ کا پہلا ایل جی مقرر کیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی کیرالہ یونٹ کی صدر پی ایس شری دھرن پلَّئی کو میزورم کا ایل جی مقرر کیا گیا ہے۔ جموں وکشمیر کے موجودہ گورنر ستیہ پال ملک اب گوا کے گورنر ہوں گے۔


21نومبر1959 کو پیدا ہونے والے مُرمو گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ نریندر مودی کے دور اقتدارمیں گجرات کے چیف سکریٹری تھے۔ وہ فی الحال وزارت خزانہ میں محکمہ اخراجات کے سکریٹری کےعہدے پر برسرِ کار ہیں۔

ماتھر 1977 بیچ کے سبکدوش افسر ہیں۔ وہ دفاعی پیداوار اور مائیکرو، چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری محکمہ کے سکریٹری جیسے اہم عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔ وہ تریپورہ کے چیف سکریٹری کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔ ماتھر نومبر 2018 میں چیف کمشنر آف انفارمیشن کے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں۔

ملک بہار کے بھی گورنر رہ چکے ہیں اور فی الحال جموں و کشمیر کی کمان سنبھال رہے تھے۔ اب انھیں گوا بھیجا گیا ہے۔ پلئی کو میزورم کا گورنرمقرر کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔