جی بی پنت انسٹی ٹیوٹ کے نرسنگ اسٹاف کو ملیالم میں بات چیت کرنے پر انتباہ، ہندی-انگریزی استعمال کرنے کی ہدایت

دہلی کے گوند ولبھ پنت انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجو ایٹ میڈکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (جی آئی پی ایم ای آر) میں ایک شکایت کے بعد افسران کی جانب سے نرسنگ اسٹاف کے لئے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کے گوند ولبھ پنت انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجو ایٹ میڈکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (جی آئی پی ایم ای آر) میں ایک شکایت کے بعد افسران کی جانب سے نرسنگ اسٹاف کے لئے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے۔ سرکلر کے مطابق انسٹی ٹیوٹ کے نرسنگ اسٹاف کو بات چیت کے لئے صرف اور صرف ہندی اور انگریزی زبان استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایسا نہ کرنے پر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا انتباہ دیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق جی آئی پی ایم ای آر انتظامیہ کو اس کی شکایت موصول ہوئی تھی کہ انسٹی ٹیوٹ کا نرسنگ عملہ بات چیت کے لئے ملیالم زبان کا استعمال کر رہا ہے۔ بیشتر مریض اور اسٹاف اس زبان کو نہیں جانتے لہذا ان کے لئے صورت حال غیر آرام دہ ہو رہی تھی۔

شکایت موصول ہونے کے بعد جی آئی پی ایم ای آر کے نرنسنگ سپرنٹنڈنٹ نے سرکلر جاری کرتے ہوئے نرسنگ کے عملے کو کام کی جگہ پر ہندی یا پھر انگریزی زبان کے استعمال کا حکم دیا۔ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انہوں نے سخت عمل میں لانے کا انتباہ دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔