گیا: اہلیہ کے ساتھ مار پیٹ کرنے کے معاملے میں بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کو جیل

گلشن کمار نے بتایا کہ سونم دیوی نے تحریری طور پر درخواست دی ہے کہ راہل نشے کی حالت میں ان کے ساتھ مار پیٹ کر رہا تھا، تبھی بیچ بچاﺅ کرنے سسر ہری مانجھی پہنچے، جہاں راہل نے ان کے ساتھ بھی بد سلوکی کی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

گیا: بہار میں گیا ضلع کی مگدھ میڈیکل تھانہ پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے سابق رکن پارلیمنٹ ہری مانجھی کے بیٹے راہل مانجھی کو نشے کی حالت میں اہلیہ کے ساتھ مار پیٹ کر نے کے معاملے میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ٹرینی پولیس سپرنٹنڈنٹ مگدھ میڈیکل تھانہ صدر گلشن کمار نے بروز منگل یہاں بتایا کہ راہل مانجھی کو پولیس نے نشے کی حالت میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راہل مانجھی کی اہلیہ سونم دیوی اور ان کے والد سابق رکن پارلیمنٹ ہری مانجھی نے فون پر جانکاری دی کہ راہل نشے کی حالت میں ان لوگوں کے ساتھ مار پیٹ کر رہا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے ان کی رہائش ویر کنور سنگھ کالونی پہنچی، جہاں نشے کی حالت میں راہل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اس کے بعد اسے عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔


گلشن کمار نے بتایا کہ سونم دیوی نے تحریری طور پر درخواست دی ہے کہ راہل نشے کی حالت میں ان کے ساتھ مار پیٹ کر رہا تھا، تبھی بیچ ۔ بچاﺅ کرنے سسر ہری مانجھی پہنچے، جہاں راہل نے ان کے ساتھ بھی بد سلوکی کی۔ انہوں نے بتایا کہ راہل قبل میں بھی شراب پینے کے معاملے میں جیل جا چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔