گوری کنڈ لینڈسلائڈ: تین لاشیں برآمد، 19 افراد کی تلاش جاری

کیدارناتھ دھام یاترا کے مرکزی اسٹاپ گوری کنڈ میں ڈاٹ پلیا کے قریب جمعرات کی دیر رات تقریباً 11.30 بجے مٹی کا تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 3 دکانیں اور ایک کھوکھا بہہ گیا۔

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

رودرپریاگ: کیدارناتھ دھام یاترا کے مرکزی اسٹاپ گوری کنڈ میں ڈاٹ پلیا کے قریب جمعرات کی دیر رات تقریباً 11.30 بجے مٹی کا تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 3 دکانیں اور ایک کھوکھا بہہ گیا۔ ملبے سے 19 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ جب پہاڑی سے ملبہ گرا تو کئی لوگ دکان میں سو رہے تھے۔ اس میں زیادہ تر لوگ نیپالی نژاد بتائے جاتے ہیں۔ ان لوگوں کا کوئی پتہ نہیں چلا سکا۔

موقع پر پہنچی ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے تین لاشیں برآمد کی ہیں۔ کیدارناتھ یاترا روک دی گئی ہے۔ تین لوگوں کی لاشوں کی بازیابی کی تصدیق ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر نندن سنگھ راجوار نے کی۔ انہوں نے کہا کہ گوری کنڈ ڈاٹ پلیا کے قریب بھاری مٹی کے تودے گرنے سے لاپتہ 19 افراد کی تلاش اور بچاؤ آپریشن جاری ہے۔


ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک تین لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن کی شناخت کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش اور ریسکیو کا کام بھی جاری ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثے میں لاپتہ ہونے والے افراد منداکنی ندی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے ہوں گے۔ اس وقت بارش ہو رہی ہے اور ریسکیو آپریشن جاری نہیں ہے، جائے وقوعہ سے کچھ نہیں ملا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔