یوگی حکومت کی ’گنگا یاترا‘ عوامی مسائل سے دھیان بھٹکانے کی کوشش: اجے رائے

کانگریس لیڈر اجے رائے کا کہنا ہے کہ ’’جس گنگا میں ڈھائی درجن سے زیادہ گندے نالے صرف وارانسی میں ہی گرتے ہوں اسے لے کر عوام کے پیسے سے عوام کو ہی گمراہ کرنا بے حد شرمناک ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کانگریس کے سینئر لیڈر اجے رائے نے بدھ کے روز کہا کہ اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی ’’گنگا یاترا‘‘ عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام اب حقیقت سے آگاہ ہوچکے ہیں اور اب وہ ان کے جھانسے میں آنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک میں شہریت (ترمیمی) قانون کی حمایت میں سرکاری مہم چلانے کے بعد بی جے پی حکومت کی گنگا یاترا بنیادی مسائل سے عوام کو گمراہ کرنے کے لئے نیا طریقے ڈھونڈھ نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس گنگا میں ڈھائی درجن سے زیادہ گندے نالے صرف وارانسی میں ہی گرتے ہوں اسے لے کر عوام کے پیسے سے عوام کو ہی گمراہ کرنا بے حد شرمناک ہے۔

سابق ایم ایل اے نے گنگا یاترا کو کامیاب بنانے کے لئے بی جے پی لیڈروں کے دعوؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ گنگا یاترا کے حوالے سے عوام میں نہ تو جوش ہے اور نہ ہی وہ اس کی جانب مائل ہورہے ہیں۔ اقتدار کے غرور میں اسکولی بچوں کو وزراء کے استقبال میں ہر جگہ انہیں کھڑا کیا جا رہا ہے۔


کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی لیڈران گنگا پر سفید جھوٹ پروسنے نکلے ہیں۔ منصوبہ صرف یہی ہے کہ وہ معاشی مسائل اور مہنگائی و بے روزگاری کے مسائل پر بحث نہ ہو اور لوگوں کے دھیان کو بھٹکایا جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔