چھ لوگوں کی طرف سے دلت بہنوں کی اجتماعی آبروریزی

ملزمین نے شادیوں میں کھانا بنانے کا کام کرنے والی ان دونوں بہنوں کو ایک پروگرام میں کھانا بنانے کے بہانے بلایا اور یرغمال بنا کر اجتماعی آبروریزی کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

شری گنگا نگر: راجستھان کے شری گنگا نگر ضلع میں چھ لوگوں نےدلت طبقے سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں کے ساتھ یرغمال بنا کر اجتماعی آبرو ریزی کی۔ ملزمین نے شادیوں میں کھانا بنانے کا کام کرنے والی ان دونوں بہنوں کو ایک پروگرام میں کھانا بنانے کے بہانے بلایا اور یرغمال بنا کر اجتماعی آبروریزی کی۔

پولس کے مطابق شری گنگا نگر میں پرانی آبادی تھانہ علاقے میں روی چوک کے نزدیک کرائے کے مکان میں رہنے والی 32 اور 35 سالہ دونوں بہنوں کے ذریعہ دی گئی رپورٹ کی بنیاد پر چھ لوگوں کے خلاف اجتماعی آبروریزی کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ جمعہ کو شری گنگا نگر کے نزدیک چک 11 -جڑ گاؤں میں ایک پروگرام میں کام کرنے کےلئے گئی ہوئی تھیں۔دوپہر کو ان کے پاس ایک شخص کا فون آیا،جس نے بتایا کہ وہ ریڈرملسر سے بول رہا ہے۔ان کے یہاں پچاس ساٹھ لوگوں کا پروگرام ہے،جس کے لئے کھانا بنانا ہے۔اس شخص نے انہیں شام کو شری گنگا نگر -سورت گڑھ نیشنل ہائی وے -62 پر بھگوان گڑھ کے بس اڈے پر پہنچنے کےلئے کہا۔

دونوں بہنوں کے رات آٹھ بجےبھگوان گڑھ اڈے پر پہنچنے پر انہیں ایک شخص ملا،جو انہیں چک-71ایل این پی میں ایک کھیت میں بنی ڈھانی میں لےگیا جہاں پانچ چھ لوگ پہلے سے موجود تھے،جنہوں نے اس شخص کو وہاں سے بھگا دیا اور دونوں بہنوں کے ساتھ تین تین لوگوں نے عصمت دری کی اور بعد میں کسی کو اس بارے میں بتانے پر جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر چھوڑ دیا ۔یہ واقعہ گھموڈ والی تھانہ علاقے کا ہونے کی وجہ سے ایف آئی آر سے متعلقہ تھانہ کو بھیجی گئی۔اس کے بعد ہفتے کی دیر شام مقدمہ درج کرلیاگیا۔


پولس نے بتایا کہ دونوں بہنوں کا تولق دلت طبقے سے ہونے کی وجہ سے مقدمے میں درج فہرست ذات و قبائل ایکٹ کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔ پولس ملزمین کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔