لکھنؤ: پرینکا گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی ’گاندھی سندیش یاترا‘ کا انعقاد

پرینکا واڈرا نے گومتی ندی کے کنارے واقع شہید اسمارک پہنچ کر پہلے شہیدوں کی گلپوشی کی اور اس کے بعد سینکڑوں کانگریسی لیڈروں وکارکنوں کی جانب سے نکالے جانے والی پدیاترا کی قیادت کی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی کے موقع پر لکھنؤ میں کانگریس کی جانب سے نکالنے گئے 2 کلومیٹر لمبی پد یاترا ’گاندھی شندیش‘ کی قیادت کی۔

پرینکا واڈرا نے گومتی ندی کے کنارے واقع شہید اسمارک پہنچ کر پہلے شہیدوں کی گلپوشی کی اور اس کے بعد سینکڑوں کانگریسی لیڈروں وکارکنوں کی جانب سے نکالے جانے والی پدیاترا کی قیادت کی۔تاہم،جس وقت پرینکا گاندھی واڈرا شہید اسمارک سے نیچے آرہی تھیں اس وقت بھیڑ کی وجہ سے کئی میڈیا نمائندے اور فوٹو گرافر زخمی بھی ہوگئے۔


سبز۔سفید ساڑی میں ملبوس کانگریس رہنما کے چہرے کی مسکان قابل دید تھی، لیکن پوری ریلی کے درمیان پرینکا گاندھی خاموش رہیں۔ پدیاترا میں شامل بعض کانگریسی کارکنوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر دکھائی دیئے جن پر’گاندھی سندیش یاترا‘ لکھا تھا۔ جبکہ دیگر اضلاع سے پدیاترا میں شرکت کے لئے آئے افراد کے ہاتھوں میں بھی پلے کارڈ تھے جن پر ان کے مقام کا نام لکھا ہوا تھا۔

پدیاترا حضرت گنج میں واقع جی پی او پر گاندھی اسمارک پر اختتام پذیر ہوا جہاں لیڈران بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اکٹھا ہوئے تھے۔ پدیاترا میں شامل سینئر کانگریس لیڈر ونود مشرا نے کہا کہ کانگریس کارکنوں و لیڈروں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد نے بھی ریلی میں شرکت کی جو کہ اک دم خاموش اور پرا من رہی۔


لکھنؤ انتظامیہ کو پدیاترا کی وجہ سے ٹریفک انتظامات کو قابو میں کرنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔کانگریس کارکن و حامی گاندھی جی کی مورتی پر گلپوشی کے بعد ان کے نظریات اور اصولوں کے بکھان کے لئے ’رام دھن‘ اور بھجن گائے۔

پدیاترا اور گلپوشی کے بعد پرینکا واڈرا پارٹی کے ریاستی دفتر تشریف لے گئیں جہاں پر وہ پارٹی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ جمعرات کو ان کے دہلی لوٹنے کے امکانات ہیں۔


Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔