فیوچر کوپن پرائیویٹ لمیٹڈ نے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

جسٹس نریمن کی سربراہی میں بنچ نے گزشتہ ہفتہ ریلائنس گروپ کے ساتھ انضمام کے معاہدے پر فیوچر ریٹیل لمیٹڈ (ایف آر ایل) کے ساتھ تنازعہ میں ای-کامرس کی بڑی کمپنی ایمیزون کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

سپریم کورٹ کی تصویر، آئی اے این ایس
سپریم کورٹ کی تصویر، آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: فیوچر گروپ کی کمپنی فیوچر کوپن پرائیویٹ لمیٹڈ نے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے فیوچر کوپن، فیوچر ریٹیل، فیوچر گروپ کے پروموٹر کشور بیانی کے اثاثے قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔ بیانی اور فیوچر گروپ کے دیگر ڈائریکٹروں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا۔ درخواست گزار نے ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے حکم پر روک لگانے کی درخواست کی ہے۔

جسٹس روہنگٹن فالی نریمن (اب ریٹائرڈ) کی سربراہی میں بنچ نے گزشتہ ہفتہ ریلائنس گروپ کے ساتھ انضمام کے معاہدے پر فیوچر ریٹیل لمیٹڈ (ایف آر ایل) کے ساتھ تنازعہ میں ای-کامرس کی بڑی کمپنی ایمیزون کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ اس کے نتیجے میں دہلی ہائی کورٹ کی سنگل بنچ کے حکم کو بحال کیا گیا تھا، جس نے ایمرجنسی حکم نامہ کو نافذ کرنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ اب اس حکم کو عدالت عظمی میں چیلنج کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔