عوام پر ایندھن قیمتوں کے بوجھ میں مزید اضافہ! پٹرول 25 پیسے، ڈیزل 30 پیسے مہنگا
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باوجود گھریلو سطح پرجمعرات کے روز ڈیزل 30 پیسے اور پٹرول 25 پیسے فی لیٹرمہنگا ہوگیا۔ کل ان دونوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی۔ منگل کے روز ڈیزل 25 پیسے فی لیٹراور پٹرول 22 دنوں کے بعد 20 پیسے فی لیٹرمہنگا ہوا تھا۔ ڈیزل کی قیمت گزشتہ سات دنوں میں سے پانچ دن میں 1.25 روپے فی لیٹر بڑھی ہے۔
یورپ میں توانائی کے بحران کی وجہ سے خام تیل میں مسلسل ساتویں دن اضافے کے بعد کل نرمی رہی۔ گزشتہ روز امریکی مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر بریٹ کروڈ 2.25 ڈالر فی بیرل گر کر 78.64 ڈالر اور امریکی کروڈ کمی کے ساتھ 74.83 ڈالر فی بیرل پر رہا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :
شہر ————— پٹرول —————— ڈیزل
دہلی ————— 101.64 —————— 89.87۔
ممبئی————— 107.71 —————— 97.52۔
چنئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 99.36 -—————- 94.45۔
کولکتہ ———— 102.17 —————— 92.97۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔