بنگال کے دو لوک سبھا حلقوں میں پولنگ کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات

کوچ بہار میں وزیرا عظم مودی اور وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ریلیاں کی ہیں۔ ممتا بنرجی نے اپنی تقریروں میں وزیر اعظم مودی کے خلاف سخت بیانات دیئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: شمالی بنگال کے دو لوک سبھا حلقے کوچ بہار اور علی پور دوار میں کل پولنگ کے لئے الیکشن کمیشن نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ ریاست کی 42 لوک سبھا سیٹوں کے لئے سات مرحلے میں پولنگ ہونی ہے۔

کوچ بہار میں کل 11 امیدوار ہیں جس میں بایاں محاذ کی حلیف جماعت فارورڈ بلاک، کانگریس، ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے امیدوار شامل ہیں۔ تاہم اصل مقابلہ اس وقت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ہے۔ ترنمول کانگریس نے پریش چندرا ادھیکاری کو امیدوار بنایا ہے۔ جب کہ ترنمول کانگریس نے اپنے موجودہ ممبر پارلیمنٹ پارتھا پریتم کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ انہوں نے 2016 میں بہت ہی بڑے فرق سے ضمنی انتخاب میں جیت حاصل کی تھی۔

آل انڈیا فارورڈ بلاک نے گووند چندرا رائے، کانگریس نے پیا چودھری اور بی جے پی نے نیش پرامانک کو امیدوار بناہا ہے۔ کوچ بہار میں کل1809598ووٹرس ہیں جس میں 940948 مرد اور 868632 ووٹرس خواتین ہیں جب کہ 18 ووٹرس تیسری صنف کے ہیں۔ اس مرتبہ کوچ بہار میں صرف ایک خاتون امیدوار ہیں۔

علی پور دوار میں کل سات اسمبلی حلقے ہیں اور یہاں تمام بڑی جماعتوں نے اپنے امیدوار دیئے ہیں جس میں ترنمول کانگریس، بایاں محاذ کی حلیف جماعت آر ایس پی اور بی جے پی شامل ہیں۔علی پور دوار کے ممبرپارلیمنٹ دسرتھ ترکی ایک بار پھر ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر امیدوار ہیں۔آر ایس پی نے میلی اورا کو امیدوار بنایا ہے۔ جبکہ بی جے پی نے جوہن برلا اور کانگریس نے موہن لال باسو ماتا کو امیدوار بنایا ہے۔ علی پور دورا میں کل ووٹروں کی تعداد 1642285 ہے جس میں مردو وٹرس کی تعداد 831051 خواتین ووٹرس کی تعداد 811208 ہے اور 26 ووٹروں کا تعلق تیسری صنف سے ہے۔ یہاں کل 1834بوتھ ہیں۔ کل سات امیدواروں میں سے صرف ایک خاتون امیدوار ہے۔

الیکشن کمیشن نے منصفانہ اور پرامن پولنگ کے لئے سیکورٹی کے انتظامات سخت کیے ہیں۔ مرکزی وریاستی فورسیس کو تمام بوتھوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ یہاں اسپیشل پولس آبزرور ویویک دوبے کو تعینات کیا گیا ہے۔ ای وی ایم مشین کے ساتھ تمام بوتھوں پر وی وی پی اے ٹی بھی لگائے گئے ہیں۔

کوچ بہار میں وزیرا عظم مودی اور وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ریلیاں کی ہیں۔ ممتا بنرجی نے اپنی تقریروں میں وزیر اعظم مودی کے خلاف سخت بیانات دیئے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے مطالبے پر الیکشن کمیشن نے پولنگ سے محض 36 گھنٹے قبل کوچ بہار کے ایس پی کا تبادلہ کردیا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی تمام باتوں پر الیکشن کمیشن عمل کر رہی ہے۔ مگرووٹ عوام کو دینے ہیں اور ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔