امریکا میں خام تیل پر ہلچل، ہندوستان میں تیل سستا ہونے کے امکان

اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے تاہم امریکہ کی ایک خبر کا اثر اس کے ریٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

امریکہ میں تھینکس گیونگ ڈے منایا جا رہا ہے اور اس سے قبل کل صبح سے ہی خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔ امریکہ میں کل صبح خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے اور اس کے بعد خام تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اندازے اچانک تبدیل ہوتے نظر آئے۔

عالمی منڈی کے ماہرین نے پیش گوئی کی تھی کہ تھینکس گیونگ کے موقع پر امریکہ میں خام تیل کا ذخیرہ کم رہے گا اور اس کی وجہ موسم اور تہوار کی زیادہ مانگ رہے  گی۔ تاہم ایسا نہیں ہوا اور فی الحال امریکہ میں مانگ کم ہو گئی ہے۔ جس کی وجہ سے امریکہ میں خام تیل سستا ہو گیا ہے  جو پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ درحقیقت، امریکہ اور چین جیسے تیل استعمال کرنے والے ممالک میں طلب میں کمی آئی ہے اور جنوری میں ایندھن میں ممکنہ کٹوتی پر غور کرنے والے اوپیک پلس ممالک کی خبریں اہم ہیں۔


اس وقت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔اگرچہ امریکی بازاروں میں خام تیل کی قیمتیں نیچے آ رہی ہیں، لیکن جب بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آتی ہے تو اس کا اچھا اثر ہندوستان میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ایندھن  یعنی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں سستی ہو سکتی ہیں۔ تاہم وزارت پیٹرولیم کی جانب سے اس حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔