سرینگر: تاریخی جامع مسجد میں دو ہفتوں کے بعد نماز جمعہ کی ادائیگی

حکام نے امن وقانون کی صورتحال کو بنائے رکھنے کے پیش نظر لگاتار یکم مارچ اور آٹھ مارچ کوتاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی تھی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: شہر خاص کے نوہٹہ میں واقع تاریخی جامع مسجد میں دو ہفتوں کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔ واضح رہے کہ حکام نے امن وقانون کی صورتحال کو بنائے رکھنے کے پیش نظر لگاتار یکم مارچ اور آٹھ مارچ کوتاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی تھی۔

دریں اثنا ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ جمعہ کے روز شہر کے کسی بھی علاقے میں کسی قسم کی پابندیاں عائد نہیں تھیں۔
یو این آئی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز ہزاروں کی تعداد میں وادی کے یمین ویسار سے آئے ہوئے لوگوں نے جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔

میر واعظ عمر فاروق نے دوپہر ساڑھے بارہ بجے خطبہ دیا اور دن کے ٹھیک دو بجے نماز جمعہ اداکی گئی۔ میر واعظ نے اپنے خطبہ جمعہ میں کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پُر امن حل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور دلی انہیں خوف زدہ نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ 1947 سے لگاتار جامع مسجد کے منبر، قیادت اور عوام کے خلاف سازشیں رچائی جارہی ہیں لیکن دہلی کے دباؤ دھونس کے باوجود کشمیر میں جدوجہد جاری رہی۔

قابل ذکر ہے کہ ققومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے میر واعظ کے نام گذشتہ روز دوسری مرتبہ سمن جاری کرتے ہوئے پوچھ گچھ کے لئے دلی طلب کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔