دہلی میں کورونا کے فعال معاملوں میں اضافہ کا رجحان

24 گھنٹوں کے دوران ، ایک مریض کی ہلاکت کے بعد تعداد 10،906 تک پہنچ گئی اور اموات کی شرح محض 1.71 فیصد ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسوں کے مقابلے صحت مند مریضوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فعال معاملات بڑھ کر 1230 کے پار پہنچ گئے۔

دہلی میں جمعہ کے روز سرگرم معاملات 62 اور بڑھ کر 1،231 پہنچ گئے۔ دارالحکومت میں صحت مند افراد کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فعال معاملات میں یہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری کردہ ایک بلیٹن کے مطابق ، اس عرصے کے دوران 256 نئے معاملات کی آمد کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6،38،849 ہوگئی ہے ، جبکہ کورونا سے پاک افراد کی تعداد مزید 193 مریضوں کی شفا یابی کی وجہ سے 6،26،712 ہوگئی ہے- دارالحکومت میں مریضوں کی شفا یابی کی شرح آج 98.10 فیصد پر مستحکم رہی۔

اس مدت کے دوران ، ایک مریض کی ہلاکت کے بعد تعداد 10،906 تک پہنچ گئی۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح محض 1.71 فیصد ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔


دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62،768 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ، اب تک کی جانے والی تحقیقات کی تعداد 1.22 کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔ ہر 10 لاکھ آبادی کے لئے اوسطا ٹیسٹوں کی تعداد 6،45،023 ہے۔دریں اثنا ، دہلی میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد 550 پر مستحکم رہی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔