ملک میں کورونا کے یومیہ معاملوں میں 10 ہزار سے زائد کا اضافہ

بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35178 نئے معاملو کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 22 لاکھ 85 ہزار 857 ہوگئی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 35178 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں جو کہ ایک دن قبل کے مقابلے میں تقریباً 10 ہزار زیادہ ہیں۔ اس سے قبل منگل کو ملک میں انفیکشن کے 25166 نئے کیسز درج کیے گئے تھے۔ پیر کو ملک میں 55 لاکھ پانچ ہزار 74 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 56 کروڑ چھ لاکھ 52 ہزار 32 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35178 نئے معاملو کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 22 لاکھ 85 ہزار 857 ہوگئی ہے۔ اس دوران 37 ہزار 169 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 14 لاکھ 85 ہزار 923 ہو گئی ہے۔


اسی عرصے میں فعال معاملے 2433 کم ہو کر تین لاکھ 67 ہزار 415 ہو گئے ہیں۔ اس عرصے میں 440 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 32 ہزار 519 ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.14 فیصد ، ری کوری کی شرح 97.52 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 1132 کم ہوکر 64790 پر آ گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں 5424 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6201168 ہوگئی ہے جبکہ 116 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 135255 ہوگئی ہے۔


اس دوران کیرالہ میں فعال معاملے2930 بڑھ کر 175695 تک ہو گئے ہیں اور 18556 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3529465 ہو گئی ہے، جبکہ 127 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 18870 ہو گئی ہے۔

کرناٹک میں کورونا کے فعال کیس 567 کم ہوکر 21507 پر رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 32 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 37039 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2873281 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ تمل ناڈو میں فعال معاملے کی تعداد 145 سے کم ہو کر 20225 ہو گئی ہے اور 32 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 34579 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 2537632 مریض انفیکشن سے پاک ہو گئے ہیں۔


آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 16341 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 1965657 ہو گئی ہے جبکہ 13671 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 96 کم ہوکر 9736 ہوگئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مجموعی طور پر 18318 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1511558 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔

تلنگانہ میں فعال کیسز 6939 رہ گئے ہیں جبکہ اب تک 3847 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں 642416 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے فعال معاملات 101 کم ہوکر 1037 پر آ گئے ہیں۔ وہیں 989284 افراد کورونا سے شکست دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13549 ہے۔


پنجاب میں فعال معاملوں کی تعداد 543 سے کم ہو کر 143 ہو گئی ہے اور انفیکشن سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 583120 ہو گئی ہے جبکہ 16345 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گجرات میں فعال معاملات پانچ کم ہوکر 179 ہوگئے ہیں اور اب تک 814956 مریض انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 10078 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔