ملک میں کورونا کے سرگرم معاملوں میں اضافہ، یومیہ تعداد میں معمولی کمی

ملک میں فعال کیسز کی شرح 1.21 فیصد ہو گئی ہے ، صحت یابی کی شرح 97.45 فیصد پر آ گئی ہے جبکہ شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے معاملوں ک مقابلے اس سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد ایک بار پھر کم رہی، جس کی وجہ سے فعال معاملات میں تقریباً ڈھائی ہزار کا اضافہ ہوا۔جس سے یہ تعداد 38767 ہو گئی ہے۔

جمعہ کو ملک میں 63 لاکھ 80 ہزار 937 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی اور اب تک 53 کروڑ 61 لاکھ 89 ہزار 903 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔


مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38667 نئے معاملہ رپورٹ ہوئے تھے جو کل ہفتہ یعنی ہفتہ کی شام کو گھٹ کر چھتیس ہزار سے تھوڑی زیادہ رہی اور اب متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 21 لاکھ 91 ہزار 954 ہو گئی ہے۔ ہفتہ کی صبح تک 35 ہزار 743 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 13 لاکھ 38 ہزار 88 ہو گئی ہے اورسرگرم معاملے 2446 بڑھ کر تین لاکھ 87 ہزار 673 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 478 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 30 ہزار 732 ہو گئی ہے۔ ملک میں ہفتہ وار پازیٹیو شرح 2.05 فیصد رہی۔

ملک میں فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 1.21 فیصد ہو گئی ہے ، صحت یابی کی شرح 97.45 فیصد پر آ گئی ہے اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 667 بڑھ کر 66475 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ، ریاست میں 5861 مریضوں کی صحت یابی کے بعد ، کورونا سے نجات پانے والےلوگوں کی تعداد بڑھ کر 6180871 ہوگئی ہے ، جبکہ 158 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 134730 ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔