دہلی میں کورونا سے دو کی موت اور150 متاثر

دہلی میں اب تک ہوئی جانچ کی تعداد بڑھکر 1.15 کروڑ کے پار پہنچ گئی ہےاور ہر دس لاکھ کی آبادی پر جانچ کا اوسط 6,08,889ہے۔

فائل تصویریو این آئی
فائل تصویریو این آئی
user

یو این آئی

دارالحکومت دہلی میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد گھٹ کر 1030 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

دہلی میں اتوار کو زیر علاج معاملے مزید دس گھٹ کر اب 1031 رہ گئے۔ دارالحکومت میں صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد میں کمی ہونےسے زیر علاج معاملوں میں یہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔


دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق اس مدت میں 150 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد6,36,946 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 158 اور مریضوں کے صحت یاب ہونےسے کورونا سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھکر 6,25,024ہوگئی ۔ دارالحکومت میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح آج بڑھکر 98.12فیصد تک پہنچ گئی۔

اس دوران دو اور مریضوں کی موت ہونےسے ہلاک شدگان کی تعداد 10,891 پر پہنچ گئی ہے۔دارالحکومت میں شرح اموات محض 1.71 فیصد رہ گئی ہے۔ ہلاک شدگان کے معاملے میں پورے ملک میں دہلی چوتھے نمبر پر ہے۔


دارالحکومت میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 56,902 نمونوں کا جائزہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اب تک ہوئی جانچ کی تعداد بڑھکر 1.15 کروڑ کے پار پہنچ گئی ہے۔ ہر دس لاکھ آبادی پر جانچ کا اوسط 6,08,889ہے۔ اس دوران دہلی میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد گھٹ کر اب 687رہ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔