بہار: صنعت کے لیے مفت زمین اور 40 کروڑ تک کی سبسیڈی، انتخاب سے قبل ’بہار انڈسٹریل پیکیج‘ منصوبہ نافذ

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ’ایکس‘ پر بتایا کہ صنعتوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بہار حکومت نے بیاڈا ایمنسٹی پالیسی 2025 کے بعد اب نیا بی آئی پی پی پی-2025 نافذ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نتیش کمار (فائل)، تصویر یو این آئی</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

بہار میں انتخاب سے قبل وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے اب ریاست میں صنعتی ترقی اور روزگار پیدا کرنے کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ نتیش کمار نے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر بہار صنعتی سرمایہ کاری فروغ پیکیج-2025 (BIPPP-2025) نافذ کیے جانے کی جانکاری دی۔ اس کے تحت انٹرپرینیورس کو کئی پُرکشش سہولیات اور مرعات فراہم کی جائیں گی۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے کابینہ کی میٹنگ میں 26 ایجنڈوں پر بھی مہر لگائی۔

نتیش کمار نے کہا کہ بہار میں صنعتوں کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت نے بیاڈا ایمنسٹی پالیسی 2025 کے بعد اب نیا بی آئی پی پی پی-2025 نافذ کیا ہے۔ اس کے تحت سہولتیں ملیں گی۔ -40 کروڑ روپے تک کے سود پر سبسیڈی دی جائے گی۔ -منظور شدہ منصوبے کی لاگت کا 300 فیصد تک خالص ایس جی ایس ٹی کی ادائیگی 14 برسوں کے لیے کی جائے گی۔ -30 فیصد تک کیپٹل سبسیڈی فراہم کی جائے گی۔ -برآمدات حوصلہ افزائی کی حد 14 سال کی مدت کے لیے 40 لاکھ روپے فی سال ہوگی۔ اس کے علاوہ مہارت کے فروغ، ماحولیات تحفظ، قابل تجدید توانائی استعمال، اسٹامپ ڈیوٹی، صنعتی پارکوں کو تعاون، پیٹنٹ رجسٹریشن اور کوالیٹی سرٹیفکیشن کے لیے مدد دی جائے گی۔


وزیراعلیٰ نتیش کمار کے مطابق اس نئے صنعتی پیکیج- 2025 کے تحت سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مفت زمین الاٹ کی جائے گی۔ 100 کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے والی اور 1000 سے زیادہ براہ راست روزگار پیدا کرنے والی صنعتی اکائیوں کو 10 ایکڑ تک زمین مفت الاٹ کی جائے گی۔ 1000 کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے والی صنعتی اکائیوں کو 25 ایکڑ تک کی زمین مفت الاٹ کی جائے گی۔ فارچیون اکائیوں کو 10 ایکڑ تک زمین مفت الاٹ کی جائے گی۔

نتیش کمار نے اپنے ’ایکس‘ پوسٹ میں کہا کہ صنعتی پیکیج-2025 کے تحت فائدہ اٹھانے کے لیے سرمایہ کاروں کو 31 مارچ 2026 سے پہلے درخواست کرنا لازمی ہوگا۔ اس نئے صنعتی پیکیج 2025 سے 5 سال میں 1 کروڑ نوجوانوں کو نوکری اور روزگار دینے میں مدد ملے گی۔ اس پہل کا مقصد ہے کہ بہار میں صنعتوں کو مزید فروغ ملے، بہار کے نوجوان ہنرمند اور خود انحصار ہوں اور انہیں ریاست کے اندر ہی زیادہ سے زیادہ روزگار مل سکے اور ان کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔