چوتھا ٹی-20: ٹیم انڈیا کی مسلسل دوسری بار نیوزی لینڈ پر ’سپر اوور‘ میں سپر جیت

آخری اوور کے بعد ہندستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی -20 میچ میں اسکور ٹائی ہو گیا اور ہندستان نے مسلسل دوسری بار سپر اوور میں دلچسپ جیت کے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل کر لی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ویلنگٹن: تیز گیندباز شاردل ٹھاکر کے کمال کے آخری اوور کے بعد ہندستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جمعہ کو چوتھے ٹی -20 میچ میں اسکور ٹائی ہو گیا اور ہندستان نے مسلسل دوسری بار سپر اوور میں دلچسپ جیت کے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل کر لی۔

ہندستان نے تیسرے میچ میں شکست کے دہانے سے باہر نکل کر سپر اوور میں کامیابی حاصل کی تھی اور چوتھے میچ میں بھی اس نے یہی کارنامہ کر دکھایا۔ اوپنر کولن منرو (64) اور وکٹ کیپر ٹم سیفرٹ (57) کی شاندار نصف سنچریوں کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم آخری اوور میں جاکر پھر لڑکھڑا گئی اور چار وکٹ گنوا بیٹھی۔ اسکور ٹائی ہو گیا۔ میزبان ٹیم نے ایک بار پھر سپر اوور میں میچ گنوا دیا۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹم ساؤتھی کے سپر اوور کی پانچویں گیند پر جیت کا چوکا مارا۔


نیوزی لینڈ نے سپر اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 13 رنز بنائے جبکہ ہندستان نے سپر اوور میں پانچ گیندوں میں ایک وکٹ پر 16 رنز بنا کر دلچسپ جیت حاصل کر لی۔ ہندستان کی اس بار جیت کا کریڈٹ ٹھاکر کو گیا جنہوں نے میزبان ٹیم کو آخری اوور میں جیت کے لئے سات رنز نہیں بنانے دیے۔ ٹھاکر نے اس اوور میں دو وکٹ نکالے جبکہ کیوی ٹیم کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ ساؤتھی نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں ایک بار پھر مایوس کر گئے۔ہندستان کے پاس اس وقت روہت شرما نہیں تھے جنہوں نے گزشتہ میچ کے سپر اوور کی آخری دو گیندوں پر ساؤتھی پر دو چھکے لگائے تھے۔ اس بار یہ کام اوپنر لوکیش راہل اور کپتان وراٹ کوہلی نے کیا۔

ہندوستان کی طرف سے جسپريت بمراه نے پھر سپر اوور ڈالا جس میں نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 13 رنز بنائے ۔ بمراه نے چوتھی گیند پر ٹم سیفرٹ کو آؤٹ کیا۔ ہندستان کو فتح کے لئے 14 رنز کی ضرورت تھی۔ نیوزی لینڈ کے لئے ٹم ساؤتھی ایک بار پھر سپر اوور ڈال رہے اور ہندستان کی جانب سے لوکیش راہل اور کپتان وراٹ کوہلی میدان میں اترے۔راہل نے ساؤتھی کی پہلی گیند پر چھکا مار دیا اور دوسری گیند پر چوکا لگا دیا لیکن تیسری گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ ہندستان کو اب تین گیندوں پر چار رن چاہیئے تھے اور وہ کوئی اور وکٹ نہیں گنوا سکتا تھا۔ اس دوران وراٹ اور راہل ایک دوسرے کو کراس کر چکے تھے اور اسٹرائیک وراٹ کے پاس تھی۔ نئے بلے باز سنجو سیمسن تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔