فسطائی طاقتوں کو ہرانے کے لیےمصنفین کی 4 تنظیموں کی اپیل

ملک کی چار اہم مصنفوں کی تنظیموں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بار لوک سبھا الیکشن میں فرقہ پرست اور فسطائی طاقتوں کو ہرائیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک کی چار اہم مصنفوں کی تنظیموں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بار لوک سبھا الیکشن میں فرقہ پرست اور فسطائی طاقتوں کو ہرائیں۔

جن وادی لیکھک سنگھ، انجمن ترقی پسند مصنفین،جن سنسکرتی منچ اور دلت لیکھک سنگھ نے منگل کو یہاں جاری مشترکہ بیان میں یہ اپیل جاری کی۔ قبل ازیں تقریباً سیکڑوں مصنف، ڈراما آرٹسٹ اور فلمی اداکاروں نے بھی الگ الگ بیان جاری کرکے اس طرح کی اپیل کی ہے۔

مصنفین کی تنظیموں نے جاری ایک پریس ریلیز میں الزام عائد کیا کہ یہ پانچ سال ملک کی تاریخ میں ایک برے خواب کی طرح یاد کیے جائیں گے۔ ان برسوں میں سنگھ کی آئیڈیالوجی والے حکمرانوں نے ہٹلر اور مسولینی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کو نفرت کی آگ میں جھونک دیا۔ اس منووادی مودی حکومت نے تعلیم، ثقافت اور صحت سے متعلق منصوبوں اور پروگراموں کے بجٹ میں تخفیف کی۔ معیشت چوپٹ ہو گئی اور بے روزگاری مزید بڑھ گئی۔

پریس ریلیز میں ملک کےرائے دہندگان (عوام)سے کارپوریٹ پسند ، فرقہ پرست اور فاشسٹ حکومت کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکنے کے لیے ووٹ کرنے کی اپیل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔