سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ بھی ہوئے کورونا پازیٹو، ایمس میں داخل

راہل گاندھی، اروند کیجریوال، ممتا بنرجی اور پرینکا گاندھی سمیت متعدد سیاسی ہستیوں نے ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعاء کی ہے۔

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اور ماہر معیشت ڈاکٹر منموہن سنگھ کورونا کی زد میں آ گئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق انھیں دہلی واقع ایمس کے ٹراما سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ خبر پھیلنے کے بعد کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سمیت متعدد سیاسی ہستیوں نے ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعاء کی ہے۔

یہاں قابل ذکر ہے کہ 18 اپریل کو ہی منموہن سنگھ نے کورونا بحران کے تعلق سے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک چٹھی لکھی تھی۔ اس چٹھی کے ذریعہ انھوں نے حکومت کو کئی مشورے دیےتھے۔ خط میں منموہن سنگھ نے لکھا تھا کہ حکومت کو یہ بتانا چاہیے کہ الگ الگ ویکسین کا کیا اسٹیٹس ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو یہ اشارہ دینا چاہیے کہ شفاف فارمولے کی بنیاد پر ریاستوں میں ان کی حسب ضرورت فراہمی کو کیسے طے کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔