سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی حالت مزید سنگین، اعضاء کو نہیں مل پا رہا آکسیجن

آرمی کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال نے پرنب مکھرجی کی طبیعت کے تعلق سے پیر کے روز بتایا کہ علاج کر رہے ڈاکٹروں کے مطابق وہ اس وقت بھی گہرے قومہ کی حالت میں ہیں اور وینٹی لیٹر پر ہی علاج چل رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی حالت جو اب تک مستحکم بنی ہوئی تھی، اب بگڑنے لگی ہے۔ پیر کے روز ان کی طبیعت کافی ناساز ہو گئی اور میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق انھیں پھیپھڑے میں انفیکشن کی وجہ سے 'سیپٹک شاک' لگا ہے۔ دراصل 'سیپٹک شاک' ایک ایسی حالت ہے جس میں بلڈ پریشر کام کرنا بند کر دیتا ہے ور جسم کے اعضاء ضروری آکسیجن حاصل کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں۔

آرمی کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال نے پرنب مکھرجی کی طبیعت کے تعلق سے پیر کے روز بتایا کہ علاج کر رہے ڈاکٹروں کے مطابق وہ اس وقت بھی گہرے قومہ کی حالت میں ہیں اور وینٹی لیٹر پر ہی علاج چل رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پرنب مکھرجی کا علاج ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کر رہی ہے اور باریکی سے ان کے ہیلتھ کنڈیشن پر نگاہ بنائے ہوئی ہے۔


واضح رہے کہ پرنب مکھرجی کو گزشتہ 10 اگست کو آرمی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کی برین سرجری ہوئی تھی۔ بعد میں ان کے پھیپھڑوں میں بھی انفیکشن ہو گیا تھا جس کا علاج ڈاکٹرس کر رہے ہیں۔ اسپتال نے ایک بیان میں کہا کہ "کل پرنب مکھرجی کی صحت میں گراوٹ دیکھی گئی۔ پھیپھڑے میں انفیکشن کی وجہ سےا نھیں سیپٹک شاک آیا ہے اور ابھی ان کا علاج ماہرین کی ایک ٹیم کر رہی ہے۔ وہ اب بھی گہرے قومہ میں ہیں اور وینٹی لیٹر سپورٹ پر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔