اجین میں سابق مہامنڈلیشور منداکنی دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار

مدھیہ پریش کے شہر اجین میں مہنت کو مہامنڈلیشور بنانے کے نام پر کی گئی ٹھگی کے الزام میں سابق مہامنڈلیشور منداکنی عرف کو ممتا جوشی کو پولیس نے گرفتار کر لیا

<div class="paragraphs"><p>سابق مہامنڈلیشور منداکنی / آئی اے این ایس</p></div>

سابق مہامنڈلیشور منداکنی / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اجین: ہندوؤں کے لئے اہمیت کے حامل مدھیہ پریش کے شہر اجین میں مہنت کو مہامنڈلیشور بنانے کے نام پر کی گئی ٹھگی کے الزام میں سابق مہامنڈلیشور منداکنی عرف کو ممتا جوشی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ جے پور کے رہائشی سریشورنند گیری کی شکایت پر اجین کے چمن گنج تھانہ میں نرنجنی اکھاڑے سے برطرف سابق مہامنڈلیشور منداکنی اور ان کے معاون اشونی چودھری پر دھاکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شکایت میں الزام عائد کیا گیا کہ منداکنی نے انہیں مہامنڈلیشور کا خطاب دلانے کے لئے ساڑھے سات لاکھ روپے حاصل کئے اور بعد میں نہ تو کوئی خطاب دیا اور نہ ہی رقم اکھاڑے کے صدر دفتر تک پہنچ سکی۔ بعد میں معلوم چلا کہ نرنجنی اکھاڑے کی جانب سے مہامنڈلیشور بنانے کے لئے کوئی رقم حاصل نہیں کی جاتی اور نہ ہی مہنت کے سلسلے میں کوئی فیصلہ لیا گیا ہے۔


اسی شکایت کی بنیاد پر چمن گنج تھانہ کی پولیس نے منداکنی کو گرفتار کر لیا۔ جب شکایت درج کی گئی تو سابق مہامنڈلیشور نے فنائل پی لیا تھا اور ان کا اسپتال میں علاج کیا جا رہا تھا۔ جوں ہی وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوئیں، پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

بتایا گیا کہ جے پور کے مہامنڈلیشور نے بھی اس معاملہ میں مہاکال تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ منداکنی نے آچاریہ مہامنڈلیشور بنانے کے نام پر ٹھگی کی تھی۔ انہوں نے گزشتہ ساتھ مہینوں میں الگ لاگ قسطوں آن لائن طریقہ سے رقم حاصل کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔