یدی یورپا پوکسو کیس میں سی آئی ڈی کے سامنے پیش ہوئے

یدیورپا نے اپنے خلاف الزامات کی تردید کی، تاہم، سی آئی ڈی نے اپنی تحقیقات میں اہم اقدامات کیے ہیں جن میں آواز کے نمونے جمع کرنا شامل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا جمعہ کو اپنے خلاف پی او سی ایس او ایکٹ کیس میں فوجداری تحقیقاتی محکمہ (سی آئی ڈی) کے سامنے پیش ہوئے۔متاثرہ کی ماں کی شکایت کی بنیاد پر کرناٹک کے ممتاز بی جے پی لیڈر یدی یورپا پر ایک 17 سالہ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا گیا ہے۔

مبینہ طور پر یہ واقعہ 2 فروری کو پیش آیا، جب لڑکی اور اس کی ماں یدیورپا کے گھر گئی تھیں۔ ابتدائی طور پر سداشیو نگر پولیس نے جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (پوکسو) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا اور بعد میں اسے تحقیقات کے لیے سی آئی ڈی کے حوالے کر دیا گیا۔


یدیورپا نے اپنے خلاف الزامات کی تردید کی، تاہم، سی آئی ڈی نے اپنی تحقیقات میں اہم اقدامات کیے ہیں، جن میں یدیورپا کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کرنا اور فورنسک جانچ کے لیے ان کی آواز کے نمونے جمع کرنا شامل ہے۔آواز کے نمونے مبینہ طور پر اہم ثبوت ہیں، خاص طور پر جب شکایت کنندہ نے مبینہ واقعہ کے بعد یدیورپا سے ملاقات کا موبائل ریکارڈ شدہ ویڈیو فراہم کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔