جھارکھنڈ: سابق وزیر اعلی شیبو سورین اور ان کی اہلیہ کورونا سے متاثر

جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین دو ماہ میں تیسری بار پیر کے روز اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔ سورین نے کابینہ کے اجلاس کے دوران ریاستی وزیر صحت بنّا گپتا سے ملاقات کی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

رانچی: جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی اور رکن راجیہ سبھا شیبو سورین کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ ہفتے کے روز مثبت آئی ہے۔ ان کی اہلیہ روپی سورین کو بھی کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔ اس سے قبل شیبو سورین کی رہائش گاہ پر تعینات 17 اسٹاف اور سیکورٹی گارڈز متاثرہ پائے گئے تھے۔

ادھر، جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین دو ماہ میں تیسری بار پیر کے روز اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔ سورین نے کابینہ کے اجلاس کے دوران ریاستی وزیر صحت بنّا گپتا سے ملاقات کی تھی۔ بنا گپتا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کے بعد سے وہ خود قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔


واضح ہے کل متھلیش ٹھاکر کے بعد بنا گپتا جھارکھنڈ کے دوسرے وزیر ہیں جو کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اب تک ریاست کے پانچ ارکان اسمبلی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ منگل کے روز کابینہ کے اجلاس میں بنا گپتا شریک ہوئے۔ اس ملاقات کے تین گھنٹے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آیا جس میں وہ مثبت پائے گئے۔ اب تک ہیمنت سورین کا دو بار کورونا ٹیسٹ ہوا ہے اور دونوں بار ہی وہ منفی پائے گئے۔

جھارکھنڈ میں جان لیوا کورونا وائرس کے انفیکشن کا گراف مستقل طور پر بڑھ رہا ہے۔ یہاں اب تک 28 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس کی وبا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ اس میں سے 9527 افراد زیر علاج ہیں اور 18372 افراد شفایاب ہوکر گھر چلے گئے ہیں۔ 297 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 117 فعال کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 11 مریض فوت ہوگئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔