مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ آرتھر روڈ جیل سے رہا، ایک سال سے زیادہ عرصہ رہے سلاخوں کے پیچھے

ایک سال سے زائد عرصہ جیل میں گزارنے کے بعد مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی شام تقریباً 5 بجے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے رہائی عمل میں آئی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

یو این آئی

ممبئی: ایک سال سے زائد عرصہ جیل میں گزارنے کے بعد بدھ کے روز مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی شام تقریباً 5 بجے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے رہائی عمل میں آئی۔ بروز منگل بمبئی ہائی کورٹ نے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ذریعہ درج کردہ بدعنوانی کے معاملے میں انھیں ضمانت دینے کے اپنے حکم پر روک لگانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد آج ممبئی کی خصوصی عدالت نے ان کی رہائی کا پروانہ جاری کیا۔

جیل سے رہائی کے بعد ان کا جیل کے باہر ہی زبردست استقبال کیا گیا۔ این سی پی کے رضاکاروں کی ایک بڑی ٹیم ان کی رہائی کا جشن منارہی تھی۔ پارٹی کے سینئر لیڈر بشمول اجیت پوار، جینت پاٹل نے جیل کے باہر ان کا استقبال کیا۔ 73 سالہ دیشمکھ کا شمار نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سنئر رہنماوں میں ہوتا ہے انھیں ، نومبر 2021 میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کے ایک مبینہ کیس میں گرفتار کیا تھا۔


رہائی کے بعد اخبار نویسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انھیں اس معاملے میں جھوٹا پھنسایا گیا تھا نیز انھیں عدلیہ پر مکمل بھروسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت پر رہائ کے وقت مشاہدہ کیا تھا کہ انھیں جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔