نارائن دت تیواری: یوم پیدائش پر ہی دار فانی سے رخصت

نئی دہلی: اترپردیش کے 3 بار وزیراعلی رہے، سابق سیاست داں نارائن دت تیواری کا آج یعنی جمعرات کے رواز میکس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 93 برس کے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

آج ہی کے دن یعنی 18 اکتوبر 1925 کو این ڈی تیواری کی پیدائش ہوئی تھی اور اتفاق سے آج 18 اکتوبر کو ہی ان کا انتقال ہو گیا۔

تیواری لمبے وقت سے بیمار چل رہے تھے اور وہ دہلی کے میکس اسپتال میں داخل تھے۔ اتراکھنڈ میں 17 اکتوبر 1925 کو نینی تال ضلع کے بلوتی گاؤں میں پیدا ہوئے تیواری اترپردیش، اتراکھنڈ کے وزیراعلی اور آندھرپردیش کے گورنر بھی رہے۔ انہوں نے مرکزی وزیر کے طورپر بھی اپنی خدمات دیں۔ ان کے خاندان میں ان کی اہلیہ اجولا تیواری اور ایک بیٹا روہت شیکھر ہے۔

بھارت چھوڑو آندولن میں جیل جانے والے تیواری نے آزادی کے بعد پرجا سوشلسٹ پارٹی سے اپنا سیاسی کریئر شروع کیا تھا۔ وہ بعد میں کانگریس کے اہم لیڈر اور ملک کے پہلے ایسے سیاست داں ہوئےجنہیں دو ریاستوں کے وزیراعلی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کانگریس سے الگ ہوکر تیواری کانگریس بھی قائم کی تھی۔

این ڈی تیواری کی ابتدائی تعلیم ہلدوانی، بریلی اور نینی تال میں ہوئی۔ انہوں نے الہ آباد یونیورسٹی سے سیاسیات میں ایم اے کیا تھا۔ وہ زمانہ طالب علمی میں ہی سیاست میں فعال رہے۔ انہیں 1942 کے انقلاب میں 14دسمبر کو گرفتار کرکے نینی تال جیل بھیج دیا گیا تھا، جہاں وہ دوسال تک قید رہے۔

آزادی کے بعد 1947 میں انہیں کانگریس کا سکریٹری بنایا گیا۔ 1952میں انہوں نے پرجا سوشلسٹ پارٹی کے ٹکٹ پر نینی تال سیٹ سے اترپردیش اسمبلی کا الیکشن لڑا اور جیت حاصل کی۔ اس کے بعد وہ اسی پارٹی کے ٹکٹ پر اسی سیٹ سے دوسری بار رکن اسمبلی بنے تھے۔

1963میں وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے اور 1965میں کاشی پور سے رکن اسمبلی منتخب کئے گئے اور اترپردیش حکومت میں وزیر بنے۔ چودھری چرن سنگھ کی حکومت میں وہ پارلیمانی امور کے وزیر بھی بنے۔ این ڈی تیواری 1969 تک یوتھ کانگریس کے پہلے صدر بھی رہے۔

این ڈی تیواری 1976 سے 1977 اور 1984 سے 1985 اور جون 1988 سے دسمبر 1988 تک اترپردیش کے وزیراعلی رہے۔ اس سے پہلے 1980میں ساتویں لوک سبھا کے لئے منتخب کئے گئے اور مرکز میں وزیر بنے۔ وہ یوجنا آیوگ کے نائب صدر بھی رہے۔ 1985 سے 1988 تک راجیہ سبھا کے رکن بھی رہے اور راجیو گاندھی حکومت میں صنعت، پٹرولیم اور وزیر خارجہ بنائے گئے۔

1994 میں کانگریس سے استعفی دے کر انہوں نے سینئر کانگریس لیڈر ارجن سنگھ کے ساتھ مل کر تیواری کانگریس تشکیل دی۔ بعد میں وہ پھر کانگریس میں شامل ہوگئے اور 1996 اور 1999 میں کانگریس کے ٹکٹ پر لوک سبھا کے رکن منتخب کئے گئے۔ این ڈی تیواری 2002 سے 2007 تک اتراکھنڈ کے وزیراعلی رہے۔ اس کے بعد 19 اگست کو انہیں آندھر پردیش کا گورنر بنایا گیا لیکن تنازع میں گھرنے کی وجہ سے انہوں نے 26 دسمبر 2007 کو گورنر کے عہدے سے استعفی دے دیا۔

1954میں ان کی شادی سشیلا تیواری سے ہوئی ۔2014 میں ایک تنازع کے بعد انہیں اپنی دوست اجولا سے شادی کرنی پڑی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Oct 2018, 6:09 PM