اوما بھارتی کورونا سے متاثر

بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اوما بھارتی کورونا سے متاثر ہوگئی ہیں۔ بھارتی پہاڑ یاترا پر تھیں اور کورونا پازیٹیو ہونے کی اتوار کے روز خود ٹوئٹ کرکے اطلاع دی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اوما بھارتی کورونا سے متاثر ہوگئی ہیں۔ بھارتی پہاڑ یاترا پر تھیں اور کورونا پازیٹیو ہونے کی اتوار کے روز خود ٹوئٹ کرکے اطلاع دی۔

مدھیہ پردیش کی سابق وزیراعلی نے کئی سلسلہ وار ٹوئٹ کئے۔ انہوں نے کہا ’’میں آپ کی اطلاع میں یہ بات ڈال رہی ہوں کہ میں نے آج اپنی پہاڑ یاترا کے اختتام کے آخری دن انتظامیہ کے کہنے پر کورونا ٹیسٹ کرنے والی ٹیم کو بلایا کیونکہ مجھے تین دن سے ہلکا بخار تھا۔ میں نے ہمالیہ میں کووڈ کی سبھی رہنما ہدایات اور سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کیا، پھر بھی میں کورونا پازیٹیو پائی گئی ہوں‘‘۔


سابق وزیر نے مزید لکھا ’’میں ابھی ہری دوار اور رشی کیش کے درمیان وندے ماترم کنج میں کوارٹین ہوں جو کہ میرے کنبے جیسا ہے۔ چار دن بعد پھر سے ٹیسٹ کراؤں گی اور حالت ایسی ہی رہی تو ڈاکٹروں سے مشورے کے مطابق فیصلہ کروں گی۔ میرے اس ٹوئٹ کو جو بھی میرے رابطے میں آئے ہیں، سب سے میری اپیل ہے کہ وہ اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں اور احتیاط برتیں‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔