اتر پردیش: جرائم پیشوں نے بی جے پی کے سابق ضلع صدر کا گولی مار کر کیا قتل

پولس کے مطابق 52 سالہ کھوکھر آج صبح اپنے ٹیوب ویل کی طرف سیر کے لئے جارہے تھے۔ اسی دوران پہلے سے گھات لگائے بیٹھے 3 جرائم پیشہ افراد نے ان پر فائرنگ کردی ، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

بی جے پی لیڈر سنجے کھوکھر کی فائل تصویر (یو این آئی)
بی جے پی لیڈر سنجے کھوکھر کی فائل تصویر (یو این آئی)
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع باغپت میں بی جے پی لیڈر اور سابق ضلع صدر سنجے کھوکھر کو جرائم پیشہ افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔ منگل کے روز یہ اطلاع پولس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار سنگھ نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ چھپرولی کے علاقے تلواڑہ کے رہنے والے 52 سالہ کھوکھر آج صبح اپنے ٹیوب ویل کی طرف سیر کے لئے جارہے تھے۔ اسی دوران پہلے ہی سے گھات لگائے بیٹھے تین جرائم پیشہ افراد نے ان پر فائرنگ کردی ، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

اجے کمار کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر وہ پولس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور واقعہ کی تفصیل جاننے کی کوشش کی۔ انھوں نے بتایا کہ فی الحال قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا، لیکن پولس نے شدت کے ساتھ قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سنجے کھوکھر تین سال تک باغپت میں بی جے پی کے ضلع صدر رہے اور ان کے دور میں پارٹی نے بڑوت اور باغپت اسمبلی نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Aug 2020, 10:36 AM