مدھیہ پردیش میں نئی حد بندی کے لیے کمیشن کی تشکیل، بدل جائے گا تحصیلوں اور ضلعوں کا نقشہ

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’ہم نے حکومت بنائی تو دھیان دیا کہ جغرافیائی نظریہ سے ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی ریاست ہونے کے ناطے مدھیہ پردیش کا اپنا رقبہ تو ہے لیکن وقت کے ساتھ کچھ مشکلات بھی پیش آئی ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>موہن یادو / تصویر آئی اے این ایس</p></div>

موہن یادو / تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلعوں، تحصیلوں اور ڈویزن کا نقشہ بدلنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس کے لیے ریاست میں نئی حد بندی سے متعلق کمیشن تشکیل بھی دے دی گئی ہے۔ نوتشکیل اس حد بندی کمیشن میں تین اراکین کو شامل کیا گیا ہے جو نئے سرے سے ریاست کے ضلعوں، تحصیلوں اور ڈویزن کا خاکہ تیار کریں گے۔ حد بندی کمیشن کے لیے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے طور پر کام کر چکے افسر منوج شریواستو کو کمیشن کے صدر کی ذمہ داری گئی ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے اس سے متعلق بتایا کہ ’’جب ہم نے حکومت تشکیل دی تو اس بات پر دھیان دیا کہ جغرافیائی نظریہ سے ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی ریاست ہونے کے ناطے مدھیہ پردیش کا اپنا رقبہ تو ہے، لیکن وقت کے ساتھ اس میں کچھ مشکلات بھی آ ئی ہیں۔ ضلعے تو بڑھ گئے، لیکن ضلعوں کی اپنی حدیں ہیں، کئی خامیاں ہیں، کئی ڈویزن بہت چھوٹے ہو گئے ہیں۔ ایسی کئی خامیوں کے لیے ہم نے نئی حد بندی کمیشن بنائی ہے۔‘‘


وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ’’نئی حد بندی کمیشن کے ذریعہ آس پسا کے علاقوں کو مزید ضلعوں سے جوڑ کر لوگوں کی بہتری کے لیے کام کیا جائے گا۔ ڈویزن اور ضلعوں کا پھر سے جائزہ لیا جائے گا۔ ساگر، اندور، دھار ایسے ضلعے ہیں جن میں بڑے مسائل ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس کمیشن کے ذریعہ سے جہاں بھی دقتیں ہیں انھیں دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔‘‘

وزیر اعلیٰ موہن یادو نے یہ بھروسہ بھی دلایا کہ ان کی حکومت ریاست کی بہترین کے لیے کام کرتی رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم نے حد بندی کمیشن کی تشکیل کی ہے جس کے ذریعہ سے خامیوں کو دور کرنے کا کام کریں گے۔ بینا میں ریفائنری بن گئی، یہاں بڑی جگہ ہو گئی۔ آنے والے وقت میں یہاں بہتر حالات پیدا ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔