ہندوستان میں لگاتار دوسرے دن کورونا کے فعال معاملوں میں اضافہ، 41 ہزار سے زیادہ نئے مریض

ملک میں لگاتار دوسرے دن کورونا وائرس کووڈ 19کے نئے کیسز کے مقابلہ میں اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کم رہی جس کے سبب ایکٹیو کیسز میں اضافہ درج کیا گیا

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں لگاتار دوسرے دن کورونا وائرس کووڈ 19کے نئے کیسز کے مقابلہ میں اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کم رہی جس کے سبب ایکٹیو کیسز میں اضافہ درج کیا گیا ۔ دریں اثنا ہفتے کے روز ملک میں 60 لاکھ 15 ہزار 842 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی جس سے اب تک ملک میں 46 کروڑ 75 لاکھ 34 ہزار 311 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 41،831 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد تین کروڑ 16 لاکھ 55 ہزار 824 ہو گئی ہے۔


اسی دوران 39 ہزار258 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 3،08،20،521 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 2032 سے بڑھ کر چار لاکھ 10 ہزار 952 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 541 مریضوں کی موت کے باعث ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 24 ہزار 351 ہو گئی ہے۔

ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیوکیسز733 سے گھٹ کر 80138 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 7437 مریضوں کی صحت یابی کے بعد ، کورونا سے شفایاب ہونے لوگوں کی تعداد 6090786 ہو گئی ہے ، جبکہ 255 مریضوں کی موت کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 132791 ہو گئی ہے۔

ریاست کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز3679سے بڑھ کر165011 ہوگئے ہیں اور 16865 مریضوں کی صحت یابی کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 3208969 ہو گئی ہے ، جبکہ 80 مریضوں کی موت کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد 16781 ہو چکی ہے۔


ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 318 سے بڑھ کر 23820 ہو گئے ہیں۔ اسی مدت کے دوران مزید 37 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 36562 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2844742 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔

ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 218 سے گھٹ کر 20716 رہ گئی ہے اور مزید 26 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 34049 ہوگئی ہے۔ اس ریاست میں اب تک 2504805 مریض ہلاکت خیز وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز 21180 ہوچکے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1931618 جبکہ 13377 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 58 سے گھٹ کر 11113 رہ گئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے مجموعی طور پر 18136 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1498770 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔


ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز 9069 رہ گئے ہیں ، جبکہ اب تک 3802 افراد ہلاک اور اب تک 632080 مریض اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 102 سے گھٹ کر 1863 پررہ گئے ہیں۔ وہیں 986621 مریض کورونا سے شفایابں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13524 ہوچکی ہے۔

رہاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز 24 سے گھٹ کر 534 رہ گئے ہیں اور ہلاکت خیز وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 582277 جبکہ 16293 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گجرات میں ایکٹیو کیسز 8 سے گھٹ کر 252 رہ گئے ہیں اور اب تک 10076 افراد ہلاک جبکہ 814452 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔