ہندوستان میں مسلسل چوتھے دن ایک لاکھ سے کم کورونا کے نئے کیسز، 3400 اموات

ملک میں کووڈ 19 قہر کے درمیان مسلسل چوتھے دن کورونا کے نئے کیس ایک لاکھ سے کم رہے ہیں اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 91702 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کووڈ 19 قہر کے درمیان مسلسل چوتھے دن کورونا کے نئے کیس ایک لاکھ سے کم رہے ہیں اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 91702 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 92 لاکھ 74 ہزار 823 کروڑ ہوگئی ہے۔

اس دوران جمعرات کو ملک میں 32 لاکھ 74 ہزار 672 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ، اس کے ساتھ ہی 24 کروڑ 60 لاکھ 85 ہزار 649 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائےجاچکے ہیں۔

جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کی وجہ سے 3403 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جو کل کی 6148 اموات کے مقابلے بہت کم ہیں۔ ملک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 63 ہزار 79 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح اب بھی 1.24 فیصد ہے۔


گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 34 ہزار 580 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جسے ملاکر ملک میں اب تک دو کروڑ 77 لاکھ 90 ہزار 73 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ملک میں سرگرم کیسز 46 ہزار 281 کم ہو کر 11 لاکھ 21 ہزار 671 رہ گئے ہیں۔ سرگرم معاملے کی شرح کم ہوکر 3.33 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شفایابی کی شرح اب بڑھ کر 94.93 فیصد ہوگئی ہے۔

مہاراشٹر میں ، پچھلے 24 گھنٹوں میں فعال معاملات 1157 کم ہو کر 163586 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ، ریاست میں 11449 مزید مریضوں کی بازیابی کے بعد ، کورونا سے ٹھیک ہوئے لوگوں کی تعداد 5608753 ہوگئی ہے ، جبکہ 1915 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 103748 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں اس دوران ، فعال معاملات میں 3764 کی کمی واقع ہوئی ہے اور ان کی تعداد اب 135717 پر آچکی ہے اور 17994 مریضوں کی شفایابی کی وجہ سے ، کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2542242 ہوگئی ہے جبکہ ا 194 مزید مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 10631 ہوگئی ہے۔ کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال معاملوں میں 4873 کی کمی واقع ہوئی ہے ، اور ان کی تعداد 210673 ہوگئی ہے۔ اسی دوران ، 194 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے ، اموات کی تعداد 32485 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2480411 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔


قومی دارالحکومت دہلی میں ، کورونا کے فعال معاملات میں 299 کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد 4212 ہوگئی ہے۔ یہاں مزید 44 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد بڑھ کر 24748 ہوگئی ہے۔ وہیں 1401473 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔

تلنگانہ میں فعال کیس 740 کم ہو کر 23561 ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 3440 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 571610 افراد اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں فعال معاملات 99057 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1677063 ہوگئی ہے ، جبکہ 11763 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تامل ناڈو میں سرگرم کیسوں کی تعداد 15594 کم ہو کر 188664 ہوگئی ہے اور مزید 358 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 28528 ہوگئی ہے۔ وہیں 2091646 مریض انفیکشن نجات پاچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 716 فعال معاملات کی کمی آئی ہے اور اب ان کی تعداد 12243 ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے مزید 81 مریضوں کی موت کے سبب اموات کی تعداد 21597 ہوگئی ہے اور 1666001 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔


چھتیس گڑھ میں کورونا کے فعال معاملات 838 کم ہو کر 17275 ہو گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 954390 افراد کورونا سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں ، جبکہ 14 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 13285 ہوگئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں فعال معاملات 746 کم ہوکر 6325 پر آگئے ہیں اور اب تک 772375 افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ اس بیماری کی وجہ سے 8475 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پنجاب میں فعال معاملات 1100 کم ہو کر 16244 ہوچکے ہیں اور انفیکشن سےشفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 553174 ہوگئی ہے جبکہ 15367 مریض اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ گجرات میں فعال معاملے 972 کم ہوکر 12711 ہوگئےہیں اور اب تک 9976 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں 796208 مریض انفیکشن سے نجات پا چکے ہیں۔

ہریانہ میں فعال معاملات 714 کم ہوکر 6365 پر رہ گئے ہیں۔ ریاست میں ، اس وبا کی وجہ سے 8861 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اب تک 749407 افراد اس انفیکشن سے صحت مند ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال معاملوں میں 17 کا اضافہ ہونے سے یہ 14719 ہو گئے ہیں اور اس بیماری کے سبب مجموعی طور پر 16642 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1416743 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔


بہار میں فعال کیس 528 بڑھ کر 4516 ہو گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ریاست میں کورونا وائرس کی وجہ سے 23 افراد کی موت ہوچکی ہے ، جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی کل تعداد 9452 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 701234 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

کورونا کی وجہ سے راجستھان میں اب تک 8772 ، اتراکھنڈ میں 6878 ، جھارکھنڈ میں 5081، جموں و کشمیر میں 4143، آسام میں 3844، ہماچل پردیش میں 3358 ، اوڈیشہ میں 3167، گوا میں 2891، منی پور میں 925 ، چنڈی گڑھ میں 783 ،میگھالیہ میں 704، تریپورہ میں 596 ، ناگالینڈ میں 441، سکم میں 279، لداخ میں 197، اروناچل پردیش میں 133 ، جزائر انڈومان و نیکوبار میں 61 ، لکشدیپ 42 اور دادرو نگر حویلی اور دمن و دیو میں چار افراد کی موت ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */