بہار میں سیلاب: سمستی پور کے 70 سال پرانے پُل کی حالت خستہ، ہزاروں افراد کی جان کو خطرہ

بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کے درمیان سمستی پور شہر میں موجود ایک پرانے پُل کی خستہ حالی کی تصویر منظر عام پر آئی ہے، جس کے سبب ہزاروں افراد کی جانوں کو خطرہ لا حق ہے

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

سمستی پور: بہار میں سیلاب کی صورتحال خوفناک ہے اور اسی اثنا میں سمستی پور شہر سے ایک خوفناک تصویر منظر عام پر آئی ہے۔ آج تک پورٹل پر شائع رپورٹ کے مطابق سمستی پور شہر سے گذرنے والی بوڑھی گنڈک ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ شہر کے دو حصوں کو جوڑنے کے لئے تعمیر کیا گیا ایک لوہے کا پُل جو پہلے ہی خستہ حالی کا شکار ہے، بوڑھی گنڈک ندی کے خطرے کے نشان سے اوپر بہنے کی وجہ سے مزید کمزور نظر آ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سمستی پور میں بوڑھی گنڈک ندی پر بنایا گیا یہ لوہے کا پُل تقریباً 70 سال پرانا اور اسے 1951 میں تعمیر کیا گیا تھا لیکن آج اس پل کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے۔ یہ کا پُل بہت سی جگہوں پر مکمل طور پر زنگ آلود ہو کر ٹوٹ چکا ہے۔

بوڑھی گنڈک ندی پر بنے اس لوہے کے پل کے حوالہ سے خطرناک بات یہ ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اس پل کے استعمال پر پابندی کے باوجود روزانہ ہزاروں لوگ اس سے ہو کر گزرتے ہیں۔ نیز اس پُل پر پھل، برتن، مصالحوں اور کپڑے وغیرہ کی سیکڑوں دکانیں بھی لگتی ہیں۔


رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ لوہے کا یہ خستہ حال پُل کسی بھی دن منہدم ہو سکتا ہے، اس کے باوجود مقامی انتظامیہ اسے مکمل طور پر بند کرنے میں ناکام نطر آتی ہے۔ ایسے حالات میں جبکہ بوڑھی گنڈک ندی میں طغیانی آئی ہوئی ہے اور س پُل کا ایک بڑا حصہ پانی میں غرق آب نظر آتا ہے تو مُل کے منہدم ہونے کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے اور کسی بھی وقت کسی بڑے حادثہ کا خطرہ بنا ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */