جسٹس بوبڈے ہوں گے نئے چیف جسٹس آف انڈیا، تقرری پر صدر کی مہر

جسٹس بوبڈے 18 نومبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گے اور وہ تقریباً 18 مہینوں تک اس عہدے پر فائز رہیں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: جسٹس شرد اروند بوبڈے ہندوستان کے اگلے چیف جسٹس ہوں گے۔ صدر رام ناتھ کووند نے منگل کے روز ان کے تقرری نامہ پر دستخط کیے۔ وہ سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس رنجن گگوئی کی جگہ لیں گے۔ جسٹس بوبڈے 18 نومبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گے اور وہ تقریباً 18 مہینوں تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

واضح رہے کہ موجودہ چیف جسٹس رنجن گگوئی کی مدت کار 17 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ انہوں نے دوسرے سینئر ترین جج جسٹس بوبڈے کو اپنا جانشین بنانے کی سفارش کی تھی۔


جسٹس رنجن گگوئی ہندوستان کے 46 ویں چیف جسٹس ہیں۔ انہوں نے 3 اکتوبر 2018 کو عہدہ سنبھالا تھا۔ جسٹس بوبڈے طویل عرصے سے چلنے والے ایودھیا اراضی تنازعہ کی سماعت کرنے والی پانچ ججوں کی آئینی بنچ کا حصہ ہیں۔ اس معاملے میں ابھی فیصلہ کا انتظار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔