جھانسی میں آتشزدگی سے پانچ لوگوں کی موت، کروڑوں کی املاک جل کر خاکستر

اترپردیش میں جھانسی کے سپری بازار تھانہ علاقے میں ایک دکان میں لگی آگ نے اس قدر خوفناک شکل اختیار کر لی کہ اس کی لپیٹ میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور کروڑوں کی املاک جل کر خاکستر ہو گئی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

جھانسی: اترپردیش میں جھانسی کے سپری بازار تھانہ علاقے میں ایک دکان میں لگی آگ نے اس قدر خوفناک شکل اختیار کر لی کہ اس کی لپیٹ میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور کروڑوں کی املاک جل کر خاکستر ہو گئی۔

تقریباً 12 گھنٹے تک جاری رہنے والا ریسکیو آپریشن منگل کی صبح 4 بجے ختم ہوا۔ اس دوران اس بھیانک آگ کی لپیٹ میں پانچ لوگوں موت ہونے کی اطلاع ہے۔ مہلوکین میں ایک خاتون راگنی راجپوت (58) بھی شامل ہے، باقی مہلوکین کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔


آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی تمام اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پانے کا کام شروع کردیا۔ تاہم تب تک آگ کافی پھیل چکی تھی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ جالون، للت پور کے ساتھ ہی مدھیہ پردیش کے دتیا اور اوریچھا کی کل 35 گاڑیوں کو کام میں لگا دیا گیا۔ حالات اتنے خراب ہوگئے کہ انتظامیہ کو فوج کی مدد بھی لینی پڑی۔

ریسکیو آپریشن ختم ہونے کے بعد ایس ایس پی نے صحافیوں کو بتایا کہ ابتدائی طور پر سات افراد کو نکالا گیا، جن میں سے ایک خاتون نے ضلع اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ اس کے بعد پورے ریسکیو آپریشن میں مزید تین لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ دیگر کی شناخت اور پوسٹ مارٹم کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔