لکھنؤ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے عالم باغ علاقے میں ہفتہ کو ایک خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

یو این آئی

لکھنؤ: اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے عالم باغ علاقے میں ہفتہ کو ایک خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ حادثے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے متاثرہ خاندان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ آنند نگر علاقہ میں واقع ریلوے کالونی میں صبح 4 بجے سے 5 بجے کے درمیان ایک خستہ حال مکان کی چھت گر گئی۔ اس حادثے میں ستیش چندر (40)، ان کی بیوی سروجنی دیوی (35)، بیٹا ہرشیت (13)، انش (5) اور بیٹی ہرشیتا (10) ملبے تلے دب گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر ڈپارٹمنٹ اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور راحت اور بچاؤ کام شروع کیا۔


انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مکان ریلوے کے ایک ریٹائرڈ ملازم کا تھا اور اس کی موت کے بعد اس کا خاندان وہاں مقیم تھا۔ریلوے حکام کے مطابق مکان کو خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔