پنجاب میں بین الاقوامی سرحد پر تصادم، پانچ درانداز ہلاک

پنجاب کے ترنتارن میں پاکستان کے ساتھ متصل بین الاقوامی سرحد پر ہفتے کو بار سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ساتھ مڈبھیڑ میں پانچ درانداز مارے گئے۔جائے وقوع سے ایک اے کے 47 رائفل برآمد ہوئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ترن تارن: پنجاب میں بی ایس ایف نے بڑی کارروائی کو انجام دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترن تارن کے کھیم کرن میں پاکستان کے پانچ درندازوں کو بی ایس ایف کے جوانوں نے مار گرایا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ درانداز پنجاب میں منشیات پہنچانے کے ارادے سے سرحد پار کر رہے تھے۔

بی ایس ایف کے اعلی افسر نے بتایا کہ سیکورٹی دستوں نے سرحد کے نزدیک کچھ لوگوں کی مشتبہ سرگرمیاں دیکھی اور انہیں للکارا جس کے بعد دراندازوں نے فائرنگ شروع کردی۔ سیکورٹی دستوں نے بھی جوابی کارروائی میں فائرنگ کی، جس کے نتیجہ میں مڈبھیڑ میں پانچ درانداز مارے گئے۔


انہوں نے بتایا کہ سرحد پر اونچی جنگلی گھاس کا فائدہ اٹھا کر درانداز ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جائے وقوع پر ابھی تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ کھیم کرن پنجاب کے ترن تارن ضلع میں واقع ہے جوکہ سرحد سے ملحقہ علاقہ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک درانداز سے اسالٹ رائفل بھی برآمد ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب میں منشیات کا کاروبار بڑے پیمانے پر پھیلا ہوا ہے اور ریاست کا ایک بڑا نوجوان طبقہ اس کی زد میں ہے۔ الزام ہے کہ منشیات کی بیشتر مقدار ہمسایہ ملک پاکستان سے ہی پنجاب تک پہنچتی ہے۔ ریاستی حکومت اس پر روک لگانے کی پرزور کوشش کر رہی ہے اس کے باوجود نشہ کے کاروباری نوجوانوں میں موت بانٹ رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔