راجستھان: سری گنگا نگر میں پانی کے کنٹینر میں ڈوبنے سے پانچ بچوں کی موت

آنند شرما نے بتایا کہ ان بچوں کی عمر دس سے بارہ سال کے درمیان ہیں اور ان میں دو لڑکیاں اور تین لڑکے شامل ہیں۔

ڈوبنے سے موت، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ڈوبنے سے موت، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

سری گنگا نگر: راجستھان میں ضلع سری گنگا نگر کے رام سنگھ پور علاقے میں ایک کھیت میں بنائے گئے پانی کے کنٹینر میں ڈوب کر آج پانچ بچوں کی موت ہو گئی۔ پولس سپرنٹنڈنٹ آنند شرما کے مطابق، یہ بچے علاقہ کے اُدسر پنچ یو ڈی این گاؤں میں ایک کھیت میں بنے ہوئے پانی کے ٹینک میں ڈوب گئے، جس کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی۔

آنند شرما نے بتایا کہ بارش کے موسم میں کھیتوں میں بنائی گئی ڈگیاں اس وقت پانی سے بھری ہوئی ہیں اور یہ بچے ڈگی میں نہانے گئے تھے جس میں وہ ڈوب گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ان بچوں کی عمر دس سے بارہ سال کے درمیان ہیں اور ان میں دو لڑکیاں اور تین لڑکے شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈگی سے پانی نکالا جا رہا ہے تاکہ اچھی طرح سے معلوم کیا جا سکے کہ کہیں اور بچے تو نہیں ڈوبے ہیں۔ حادثے کے بعد گاؤں میں کہرام مچ گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔