تمل ناڈو میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے اسکول دوبارہ کھلے

وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن خود وزیر صحت ایم سبرامنیم اور دیگر حکام کے ساتھ شہر کے مدوونگر اے علاقے میں واقع ایک اسکول پہنچے اور سب کو حیران کر دیا۔

اسکول، علامتی تصویر یو این آئی
اسکول، علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

چنئی: تمل ناڈو میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے تقریباً 600 دنوں کے بعد پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکول دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔ اس دوران اساتذہ اور پرنسپل نے طلباء کا اسکولوں میں پرتپاک استقبال کیا۔ تقریباً ڈیڑھ سال تک گھروں میں قید رہنے کے بعد کئی اضلاع میں پرجوش طلبہ وطالبات کو اپنے والدین کے ساتھ انسداد کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اسکول جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس دوران طلباء کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اسکول کے مین گیٹ کے سامنے ڈھول اورنگاڑے بجائے گئے، اساتذہ کی جانب سے انہیں پھول اور مٹھائیاں پیش کی گئیں۔ سیلم جیسے اضلاع میں عہدیداروں نے طلباء کو ہار بھی پہنائے۔ تمام سرکاری، سرکاری امداد یافتہ اور پرائیویٹ سکولوں میں آج سے کلاسز دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔


دریں اثناء وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن خود وزیر صحت ایم سبرامنیم اور دیگر حکام کے ساتھ شہر کے مدوونگر اے علاقے میں واقع ایک اسکول پہنچے اور سب کو حیران کر دیا۔ اس دوران انہوں نے طلباء کو مٹھائیاں اور پھول تقسیم کرکے اسکول واپس آنے پر خوش آمدید کہا۔

ایم کے اسٹالن نے طلباء کی بہتری کے لیے اسکول انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ بھی کیا۔ کورونا سے بچاؤ کے اقدامات کے تحت کلاسز شفٹ کی بنیاد پر ہوں گی اور اس دوران صرف 20 طلباء کو ایک ساتھ پڑھنے کی اجازت ہوگی۔ یہی نہیں حکومت نے اساتذہ کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا لازمی قرار دے دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */