کورونا وائرس سے یوپی میں دوسری موت، میرٹھ میں 78 سالہ شخص فوت

پروفیسر گپتا نے بتایا کہ مریض پہلے بھی کئی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ زیادہ عمر کے ساتھ ان کو شوگر بھی تھی۔ آج صبح آٹھ بجے ان کی حالت مزید خراب ہوگئی اور صبح 11 بجے کے قریب عبد احمد کی موت واقع ہو گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

میرٹھ: کورونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا 72 سالہ شخص کی میرٹھ میں بدھ کے روز موت واقع ہو گئی، ایک ہی دن میں اتر پردیش میں یہ دوسری موت واقع ہوئی ہے۔ میرٹھ میڈیکل کالج کے پرنسپل آر سی گپتا نے بتایا، ’’متوفی میرٹھ کے پہلے متاثرہ مریض اکرام الحسن کے سسر تھے ان کی عمر 72 سال تھی اور وہ 29 مارچ کو داخل اسپتال ہوئے تھے۔‘‘

میڈیکل کالج کے پرنسپل نے بتایا، ’’متاثرہ مریض آکسیجن پر تھا لیکن منگل کی رات 75 فیصد آکسیجن پر بھی سانس نہیں لے پا رہا تھا۔ رات کے ایک بجے مریض کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ آئی سی یو ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی حالت لگاتار بگڑ رہی ہے۔ بدھ کی صبح آٹھ بجے سے حالت مزید بگڑنا شروع ہو گئی۔‘‘


پروفیسر گپتا نے بتایا کہ ’’مریض پہلے بھی کئی بیماریوں میں مبتلا تھا۔ جیسے مریض کو ذیابطیس کا بھی مرض تھا اور عمر بھی زیادہ تھی۔ بدھ کے روز صبح آٹھ بجے کے قریب اس کی حالت مزید خراب ہوگئی اور صبح 11 بجے کے قریب عبد احمد کی موت واقع ہو گئی۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ ’’کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کی موت کے بعد اس کی تدفین مقررہ رہنما ہدایت کے مطابق ہی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دیگر پروٹو کول پر بھی عمل کیا جا رہا ہے۔‘‘


واضح رہے کہ 27 مارچ کو اماروتی مہاراشٹر سے میرٹھ آنے والے 50 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ 28 مارچ کو اسی شخص کی بیوی اور تین دیگر رشتہ داروں میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی۔ بعد میں 29 مارچ کو اسی خاندان کے 11 دیگر رشتہ داروں میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی۔ کرونا متاثرین میں سے ایک بزرگ بھی تھے۔ یہ کورونا کی وجہ سے میرٹھ میں پہلی اور ریاست میں دوسری موت ہے۔ اس سے پہلے ایک 25 سالہ شخص کی گورکھپور میں موت واقع ہو چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔