پہلا آرٹس کتاب میلہ 24 فروری سے

ملک کی عظیم الشان آرٹس و ثقافت کے لئے وقف اس میلہ میں کتابوں، مصنفوں اور آرٹسٹوں کے نظریہ کو پیش کیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: اگر آپ کسی کتاب، کارٹون، فلمی کردار یا آرٹسٹ اور مصنف کو پسند کرتے ہیں تو اپنی اس پسندیدگی کی وجہ سے آپ انعام جیت سکتے ہیں اور آپ کو یہ موقع دہلی میں منعقد ملک کے پہلے آرٹس کتاب میلہ میں میسر ہوگا۔

دو روزہ آرٹ کتاب میلہ کا آغاز 24 فروری سے اندرا گاندھی نیشنل آرٹس سنٹر میں ہوگا۔ ملک کی عظیم الشان آرٹس و ثقافت کے لئے وقف اس میلہ میں کتابوں ، مصنفوں اور آرٹسٹوں کے نظریہ کو پیش کیا جائے گا۔ عوام اس میلہ میں دوپہر 12 بجے سے شام 6 بجے تک جاسکیں گے۔

میلہ کی شروعات مشہور آرٹس مورخ ،فوٹوگرافر اور فلمکار بے نائے کے بہل کی ’دی آرٹ آف انڈیا اسکلپچر اینڈ مرل پینٹنگ‘ پر مذاکرہ سے ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی ہندستانی ریلوے کے سنہرے سفر کی پیشکش کے طور پر مسٹر ارون چٹرجی اپنی کتاب ’ دی پوروئیرس آف ڈسٹنی: اے کلچرل بویوگرافی آف انڈین ریلوے‘ پر روشنی ڈالیں گے۔

پہلے دن کے اجلاس کا اختتام محترمہ جیوتی سبھروال کے ذریعہ ہندوستانی کلاسیکی موسیقی، آرٹ اور فن آرٹ کی تاریخ کے معروف محقق كپلا واتسياين پر مشتمل سوانح عمری پر بحث کے ساتھ ہوگا۔ میلہ کے دوسرے اور آخری دن 25 فروری کو نمائش بھی لگائی جائے گی۔ اسی دن مداحوں کے لئے مقابلہ کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں شرکاء آرٹ، آرٹسٹ اور مصنفوں کے علامتی لباسوں کے ذریعہ اپنی پسندیدگی کا اظہار کریں گے۔ بہترین پیشکش پر انعام سے بھی نوازا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔