امبالہ سٹی کورٹ حاطہ میں فائرنگ، لوگوں میں مچی افرا تفری، پولیس کی جانچ شروع

پولیس کی ابتدائی جانچ میں یہ معاملہ گینگ وار سے جڑا ہوا معلوم پڑتا ہے۔ حالانکہ پولیس سبھی ممکنہ پہلوؤں کی جانچ کر رہی ہے۔ جائے حادثہ کے قریب سبھی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کھنگالی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>امبالہ سٹی کورٹ احاطہ، ویڈیو گریب</p></div>

امبالہ سٹی کورٹ احاطہ، ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

امبالہ سٹی کورٹ احاطہ میں ہفتہ کی صبح 11 بجے فائرنگ کے واقعہ سے ہنگامہ مچ گیا۔ عدالتی احاطہ کے گیٹ کے پاس ہوئے اس واقعہ کے بعد موقع پر اتفرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا اور لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ بتایا جاتا ہے کہ سیاہ رنگ کی ایک اسکارپیو گاڑی احاطے میں آئی، جس میں دو سے تین نوجوان تھے۔ پھر ہوا میں دو گولیاں چلائیں اور سبھی ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سمیت پولس دستہ موقع پر پہنچا اور گولی معاملے کو لے کر جانچ پڑتال شروع کر دی گئی۔

پولیس کو جائے واقعہ پر سے تین کارتوس کے کھول ملے ہیں۔ ابتدائی جانچ میں یہ معاملہ گینگ وار سے جڑا ہوا معلوم پڑتا ہے۔ حالانکہ پولیس سبھی ممکنہ پہلوؤں کی جانچ کر رہی ہے۔

پولیس نے جائے حادثہ کے آس پاس لگے سبھی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کھنگالنی شروع کر دی ہے تاکہ ملزمان کی پہچان ہو سکے۔ مقامی لوگوں سے بھی پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ فی الحال پولیس نے تحفظاتی انتظامات سخت کر دیے ہیں اور عدالت احاطہ میں اضافی پولیس دستہ بھی تعینات کر دیا ہے۔ پولیس افسورں کا کہنا ہے کہ جلد ہی قصورواروں کو پکڑنے کے لیے خصوصی ٹیم کی تشکیل کی جائے گی۔ معاملے کو لے کر شہر میں قانون کے نظام کو بنائے رکھنے کے لیے حفاظتی انتظامات کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔


'انڈیا نیوز' کی خبر کے مطابق پولیس فائرنگ کرنے والوں کی تلاش کر رہی ہے۔ عدالت میں پیشی بھگتنے آئے امن سونکر نامی نوجوان کے اوپر فائرنگ کی بات بتائی جا رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فی الحال دو گولیوں کے کھول موقع سے برآمد ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔