علی گڑھ میں کرکٹر ’رنکو سنگھ‘ اور ’آپریشن سندور‘ نامی پٹاخوں کی دھوم، لوگ خوب کر رہے خریداری

ایک پٹاخہ دکاندار نے کہا کہ ہماری ہندوستانی فوج نے پاکستانی فوج کو دھول چٹائی تھی۔ اسی کے اعزاز میں ’آپریشن سندور‘ نامی پٹاخہ مارکیٹ میں لایا گیا ہے، جس کی شاندار طلب دیکھنے کو ملی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے علی گڑھ میں اس بار نمائش میدان میں عارضی طور پر تیار کردہ پٹاخہ مارکیٹ میں مشہور ہندوستانی کرکٹر ’رنکو سنگھ‘ سمیت ’آپریشن سندور‘ کی عکاسی کرتے پٹاخوں کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ بھلے ہی اس مرتبہ پٹاخوں کی قیمت میں پہلے کے مقابلہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، لیکن مارکیٹ میں پٹاخوں کی خریداری خوب ہو رہی ہے۔

علی گڑھ میں اس بار مقامی انتظامیہ نے پٹاخہ فروخت کرنے کے لیے 250 عارضی لائسنس جاری کیے ہیں۔ بازار میں پٹاخہ خریدنے کے لیے لوگوں کی بھیڑ امنڈ رہی ہے۔ اس بار بھی آتش بازی بازار میں گرین پٹاخوں کی بہتات ہے، لیکن سب سے زیادہ طلب ’آپریشن سندور‘ نامی پٹاخے کی ہے۔ پٹاخہ فروخت کرنے والے سچن ساگر کا کہنا ہے کہ ’’ہماری ہندوستانی فوج نے پاکستانی فوج کو دھول چٹائی تھی۔ اسی کے اعزاز میں ’آپریشن سندور‘ نامی پٹاخہ مارکیٹ میں لایا گیا ہے، جس کی شاندار طلب دیکھنے کو ملی ہے۔ اس پٹاخہ کی قیمت 3200 روپے ہے، جس میں 240 شاٹس ہیں۔‘‘


ایک دیگر پٹاخہ دکاندار انکش نے کہا کہ ’’ہندوستانی فوج نے پاکستان کو جنگ کے میدان میں دھول چٹائی تھی۔ اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ’آپریشن سندور‘ نام سے پٹاخہ مارکیٹ میں رکھا گیا ہے۔ رنکو سنگھ کے نام سے بھی پٹاخے آئے ہوئے ہیں۔ میرے پاس کئی طرح کے پٹاخے ہیں، جو اس بار لوگوں کی خوب تفریح کریں گے۔ اس بار قیمتوں میں معمولی سا فرق دیکھنے کو ضرور ملا ہے، لیکن لوگ پُرجوش ہیں۔‘‘

پٹاخہ خریدنے پہنچی نویا سکسینہ کہتی ہیں کہ میں نے الگ الگ طرح کے پٹاخے لیے ہیں۔ اسکائی شاٹ مجھے بہت پسند ہے۔ احتیاطاً ہماری گاڑیوں کو بہت دور کھڑا کروایا گیا ہے۔ یہاں کے انتظام سے ہم بہت خوش ہیں۔ پٹاخوں کی خریداری کے لیے پہنچے سنجو نے بتایا کہ انھیں بھی اسکائی شاٹ پسند ہے۔ اس بار سنجو نے ’آپریشن سندور‘ اور ’رنکو سنگھ‘ نامی پٹاخے بھی خریدے ہیں۔ ان پٹاخوں کی گونج پاکستان تک سنائی دے گی۔ سنجو کہتے ہیں ’’اس بار کی دیوالی پچھلی بار کی دیوالی سے بھی شاندار رہے گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔