دہلی: نریلا اورشری نواس پوری جھگی میں آتشزدگی، 21 افراد جھلسے

نریلا فیکٹری میں پلاسٹک کا دانہ بنتا تھا، آگ سےفیکٹری کی عمارت منہدم ہو گئی۔

تصویر شوسل میڈیا
تصویر شوسل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: راجدھانی دہلی کے شرينواس پوری علاقے کی ایک جھگی بستی میں آگ لگنے سے 21 افراد جھلس گئے جن میں چار کی حالت نازک ہے۔دہلی فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ مذکورہ جھگی بستی میں کل آگ لگ گئی۔اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آگ رسوئی گیس لیک ہونے کی وجہ سے لگی جس میں 21 افراد جھلس گئے جن میں چار کی حالت نازک ہے۔ سبھی کو صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ شدید زخمی ہونے والوں کی شناخت لیلاوتی (43)، كیشتا (40)، کشن کمار (40) اور سادھنا (30) کے طور پر ہوئی ہے۔

نریلہ : فیکٹری میں لگی آگ،عمارت منہدم

نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں نریلہ کے بھورگڑھ انڈسٹریل علاقہ میں گزشتہ شب ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ جس سے پوری عمارت ڈہہ گئی۔

دہلی فائر بریگیڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مذکورہ فیکٹری میں پلاسٹک کا دانہ بنتا تھا۔ آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 26 گاڑیاں بھیجی گئی۔فیکٹری کی عمارت منہدم ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Jan 2018, 10:52 AM