راجدھانی ایکسپریس میں لگی آگ، سو رہے مسافروں میں مچا کہرام، کوٹہ ریلوے ڈویژن میں تھم گئی ٹرینوں کی رفتار

آتشزدگی کی واردات تریویندرم۔حضرت نظام الدین راجدھانی ایکسپریس کے اے سی کوچ میں ہوئی۔ یہ حادثہ وکرم گڑھ الوٹ اور لونیریچا اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔ آخری اطلاعات تک کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فوٹو ویڈیو گریب</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

 کوٹہ ریلوے ڈویژن میں آج اس وقت کہرام مچ گیا جب علی الصبح تریویندرم سے حضرت نظام الدین جانے والی راجدھانی ایکسپریس کے اے سی کوچ میں زبردست آگ لگ گئی۔ یہ حادثہ وکرم گڑھ الوٹ اور لونیریچا اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے اس نے ٹرین کے تھرڈ اے سی اور ایس ایل آر کوچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کوٹہ ریلوے اسٹیشن پر سائرن بج اُٹھا۔ اس کے بعد میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔

کوٹہ ریلوے ڈویژن کے سینئر ڈی سی ایم سوربھ جین نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کوٹہ سے ایک حادثہ راحت ٹرین روانہ کی گئی۔ تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ڈی آر ایم کے ساتھ ریلوے کے دیگر افسران اور پولیس کی بڑی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ آگ لگنے والے کوچ میں موجود مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے اور ان کے سامان کو دوسرے کوچ میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کی جا رہی ہیں۔


بتایا جاتا ہے کہ جب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تو زیادہ تر مسافر اپنے اپنے کیبن میں سو رہے تھے۔ اچانک کوچ سے دھواں اٹھنے لگا جس سے مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ٹرین رکتے ہی مسافر اپنا سامان لے کر جلد بازی میں نیچے اترنے لگے حالانکہ کئی مسافروں کا سامان ٹرین میں ہی رہ گیا۔

جائے وقوعہ پر پہنچنے والے ریلوے ملازمین نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اوایچ ای  یعنی بجلی سپلائی کو فوری طور پر بند کر دیا۔ اس کی وجہ سے کوٹہ ریلوے ڈویژن کے اس روٹ پر ٹرین کی آمدورفت مکمل طور پر رُک گئی۔ ریلوے ٹیموں نے فوری طور پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن شروع کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔ تاہم ریلوے حکام آگ لگنے کی اصل وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ فی الحال پورے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔