بہار کے جہان آباد گورنمنٹ انجینئرنگ کالج کے ہاسٹل میں آتشزدگی، دھوئیں سے بیمار طلباء اسپتال میں بھرتی

آگ لگنے کی اطلاع فوری طور پر فائر ڈپارٹمنٹ کو دی گئی تاہم فائر فائٹرس کے پہنچنے کا انتظار نہیں کیا۔ مقامی لوگوں کی دانشمندی کی بدولت طلباء کو فوری طور پر مدد دی گئی اور انہیں ہاسٹل سے باہر نکالا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>آگ کی علامتی تصویر</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

بہارمیں جہان آباد ضلع کے ایک سرکاری انجینئرنگ کالج کے ہاسٹل میں آگ لگ گئی، جس میں دھواں کی وجہ سے 6 طلباء بیمار ہو گئے۔ افسران نے بتایا کہ واردات میں بیمار 6 طلباء کواسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آگ ہاسٹل میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر کچھ دیر میں قابو پالیا گیا۔ کالج کے پرنسپل دوارکا داس نیما نے بتایا کہ آگ بجھانے والی گیس کی وجہ سے طلباء کو چکر آنے لگے لیکن اب ان کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ آگ ہائی وولٹیج کے برقی آلات کے استعمال کی وجہ سے لگی ہوگی جس سے شارٹ سرکٹ ہوا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

پرنسپل نے بتایا کہ کالج انتظامیہ اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی اور طلباء کی حفاظت اورعلاج کے لیے ہر ممکن انتظامات کیے گئے۔ پرنسپل نے بتایا کہ آگ سے خارج ہونے والی گیس کی وجہ سے کچھ طلباء کو چکر آنے لگے تھے لیکن اب ان کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع فوری طور پر فائر ڈپارٹمنٹ کو دی گئی تاہم فائر فائٹرس کے پہنچنے کا انتظار نہیں کیا۔ مقامی لوگوں کی دانشمندی کی بدولت طلباء کو فوری طور پر مدد دی گئی اور انہیں ہاسٹل سے باہر نکالا گیا۔


فائر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی آگ پر قابو پالیا گیا اور طبیعت خراب ہونے پر طلباء کو اسپتال لے جایا گیا۔ کہا جارہا ہے کہ اگر بروقت آس پاس کے لوگ مدد کے لیے آگے نہیں آتے تو بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا۔ کالج میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد سے ہاسٹل میں رہنے والے طلباء خوفزدہ ہیں۔ کئی طلباء نے ہاسٹل کے سیکورٹی سسٹم پر سوالات اٹھائے ہیں۔ کالج انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ہاسٹل میں شارٹ سرکٹ کی تحقیقات کی جائیں گی۔ بجلی کے نظام کا بھی معائنہ کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔