ایمس کی نویں منزل میں آگ لگی، کسی جانی نقصان کی خبر نہیں

ایمس اسپتال کی نویں منزل میں کل رات آ گ لگ گئی اور کچھ گھنٹوں میں بغیر کسی جانی نقصان کےآگ پر قابو پالیا گیا۔

ایمس میں آگ بجھانے کی تصویرآئی اے این ایس
ایمس میں آگ بجھانے کی تصویرآئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ملک کے معروف اسپتال آ ل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آ ف میڈیکل سائنسز یعنی ایمس کی نویں منزل میں کل رات ساڑے دس بجے آگ لگی ۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 30 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے کچھ ہی گھنٹوں میں سخت مشقت کے بعد آ گ پر پوری طرح قابو پالیا ۔

نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق آگ ایمس کی نویں منزل پر لگی اور یہاں پر لیب ہے اور اس منزل کو کنورژن بلاک بتایا جاتا ہے۔ واضح رہے اس میں کسی کی جان جانے کی کوئی خبر نہیں ہے۔


فائر بریگیڈ کے مطابق انہیں بدھ کی رات کو ساڑے دس بجےاطلاع ملی کہ ایمس کی نویں منزل میں آ گ لگ گئی ہے۔اطلاع ملتےہی فائر بریگیڈ کی دو درجن سے زیادہ گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور کافی محنت کے بعد فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا اور اس سارےواقعہ میں کسی کے مرنے کی کوئی خبر نہیں ہے۔

اس بات کی تصدیق تو نہیں ہوئی ہے لیکن بتایا یہ جا رہا ہے کہ آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔ ایمس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ منزل کنورژن بلاک ہےاور اس آگ میں کسی کےجان جانے کی کوئی خبر نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔